اوکاڑہ یونیورسٹی کے ڈایریکٹوریٹ آف کیئریر کونسلنگ نے ای روزگار کے اشتراک سے طلباء کےلیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں ای روزگار کی ٹیم نے سربراہ شعبہ سائنس ایجوکیشن ڈاکٹر نسرین اختر کی زیر نگرانی ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس اور فری لانسنس پہ خصوصی تربیتی سیشنز کا اہتمام کیا۔
اس ورکشاپ کے مقاصد پہ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نسرین نے بتایا کہ اکیسویں صدی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی ہے اور دنیا کی معیشت دن بدن ٹیکنالوجی کے زیر اثر آ رہی ہے۔ ایسی صورت حال میں ہم اپنے طلباء کو وہ تمام ضروری صلاحیتیں سکھانا چاہتے ہیں جن کو بروئے کار لا کر وہ نہ صرف اپنے لیے باعزت روزگار کما سکیں بلکہ ملک کی آئی ٹی برآمدات میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
ای روزگار کی ٹیم نے طلباء کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ اپنا وقت سوشل میڈیا پہ بربادکرنے کی بجائے نئی مہارتیں اور نئے سافٹ وئیر سیکھنے میں صرف کریں ۔
یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی کی انتظامیہ بدلتے ہوئے زمانے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے طلباء کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے بہترین تعلیمی و تربیتی سہولیات مہیا کرنے کےلیے ہر دم کوشاں ہے۔ اس طرح کے اور پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے۔
اوکاڑہ یونیورسٹی اور ای روزگار کے اشتراک سے طلباء کےلیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
130