)یوم پاکستان کو جوش و خروش اور ملی جذبے کے تحت منانے کے لیے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں تقربات ہفتہ بھر سے جاری ہیں۔یوم پاکستان کے موضوع پر غلام محمد گھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس بہاول پورمیں سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر راؤ عمران حبیب، چیئرمین شعبہ پولیٹیکل سائنس پروفیسر ڈاکٹرسید مصور حسین بخاری، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئر ز پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف، ڈائریکٹر انفارمیشن بہاول پور ڈاکٹر ناصر حمید، ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرزڈاکٹر محمد عدنان بخاری، ایڈوائزر آئی یو بی کشمیر اینڈ نظریہ پاکستان سوسائٹی،رجسٹرار محمد شجیع الرحمن، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز شہزاد احمد خالد، فرجاد فیض، فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرزپروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف کی ہدایت پر مختلف سوسائٹیوں نے مقابلہ جات کا اہتمام کیا۔ ایڈوائزر آئی یو بی آرٹ اینڈ فوٹوگرافی سوسائٹی فرجا د فیض کی زیر نگرانی پنٹنگ، پوسٹر اور سکیج کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں پینٹنگ کے مقابلے میں عائشہ امجدنے پہلی، طارق الاسلام اور زرتاشہ خان نے دوسری اور عریبہ اظہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح پوسٹرکے مقابلے میں عفاف خان نے پہلی، وردہ سندس اور ہما اقبال نے دوسری اور مسفیرہ زینب اور محفوظ علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سکیچ کے مقابلے میں محمد رمضان نے پہلی، عیشاء رضیہ اور محمد نعمان نے دوسری اور علینا مقداس اور بلال عامرنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ایڈوائزر آئی یو بی پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی پروفیسر ڈاکٹر قیصر جبین کی زیر نگرانی ملی نغمہ اور ڈرامہ کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں ملی نغمہ کے مقابلے میں شاہ زیب خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اویس الرحمان نے دوسری اور وقاص اقبال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح ڈرامہ کے مقابلے میں ہارون اختر کی ٹیم نے پہلی جبکہ ثانیہ ساجد کی ٹیم دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ایڈوائزر آئی یوبی لٹریری سوسائٹی ڈاکٹرمظہر حسین کے زیر نگرانی اردو اور انگریزی مضمون نویسی کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں انگریزی مضمون نویسی کے مقابلے میں محمد عبداللہ ذوالفقار نے پہلی،محمد ذیشان نے دوسری اور مریم ساجد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح اردو مضمون نویسی کے مبالے میں فیصل جمیل نے پہلی، بسمہ زاہد نے دوسری اور الیان عاشق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایڈوائززآئی یو بی ڈیبیٹنگ سوسائٹی ڈاکٹر محمد آصف کے زیر نگرانی اردو اور انگریزی مباحثوں کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں اردو مباحثے کے مقابلے میں علی عمر ارسلان نے پہلی، مہر محمد دانش نے دوسری اور شفع سلیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ انگریزی مباحثے کے مقابلے میں علینہ شاہد نے پہلی، زوفیشان ارشاد نے دوسری اور مریم اعجاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سیمینار کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباو طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
………2…..
عالمی یوم زراعت
ایگرینز اینڈ انوائرمنٹ اسٹوڈنٹس سوسائٹی فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے عالمی یوم زراعت کا دن منایا۔ اس موقع پرشعبہ جاتی کوئز مقابلہ، سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ، نور الزمان ڈپٹی رجسٹرار ایڈمنسٹریشن، ڈاکٹر محمد عدنان بخاری ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز، ڈاکٹر وقاص اشرف ڈیپارٹمنٹل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز اور شعبہ جات کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ نے زمین پر زندگی کو برقرار رکھنے میں زراعت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کوئز مقابلے کے فاتحین اور دی ایگریئنز اینڈ انوائرمنٹ اسٹوڈنٹس سوسائٹی کی کابینہ کو تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔