پنجاب کے تین شہروں میں میٹرو بس پراجیکٹ کا اصولی فیصلہ کیاگیاجبکہ لاہور میں انڈر گراؤنڈ ٹرین پراجیکٹ کا پلان طلب کر لیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت ٹرانسپورٹ سیکٹر کے پراجیکٹ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں 20 ہزار الیکٹرک اور پٹرول بائیکس پراجیکٹ اور پانچ شہروں میں 657 بس سروس پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔قائد مسلم لیگ(ن) محمد نواز شریف نے ہدایت کی کہ طلبہ کی ضروریات کا تعین کر کے بائیکس کی تعداد مزید بڑھائی جائے اورطلبہ کے لئے بائیکس کی ماہانہ قسط کم از کم رکھی جائے۔ طلبہ کا مالی بوجھ بٹانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہدایت کی کہ عوام کے لئے بسوں کا کرایہ بھی کم سے کم مقرر کیا جائے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ بائیکس کی فراہمی کے لئے عید سے پہلے درخواستوں کی وصولی کا اعلان کیا جائے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ طلبہ کو 19 ہزار پٹرول اور ایک ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود ماہانہ اقساط پر دی جائیگی۔ پنجاب بھر میں ٹریفک لائسنس کے حامل سٹوڈنٹس کو بائیکس دی جائیں گی۔ بنک آف پنچاب کے اشتراک سے طلبہ کو آسان اقساط پر بائیک دی جائیں گی۔ سود حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ پٹرول بائیک کی ماہانہ قسط پانچ ہزار اور ای بائیک کی قسط دس ہزار سے کم ہوگی۔مئی میں قرعہ اندازی کے بعد اسی ماہ بائیکس کی ڈیلیوری شروع کر دی جائے گی۔ شہروں میں میل اور فی میل سٹوڈنٹس کیلئے 50،50 فیصد کوٹہ مختص ہوگا۔دیہات میں 70 فیصد طلباء اور 30 فیصد کوٹہ طالبات کیلئے مختص ہوگا۔ لاہور کیلئے 300، راولپنڈی78، ملتان100،فیصل آباد 110، بہاولپور 42 ہائبرڈ ڈیزل بسیں لائی جائیں گی۔ 27 مکمل الیکٹرک بسیں لاہور میں چلائی جائیں گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، فنانس،ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، چیئرمین پی آئی ٹی بی، بینک آف پنجاب سے نوفل داؤد اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی
طلبہ کو 19 ہزار پٹرول اور ایک ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود ماہانہ اقساط پر دی جائیگی۔ …….پنجاب بھر میں ٹریفک لائسنس کے حامل سٹوڈنٹس کو بائیکس دی جائیں گی۔……… بنک آف پنچاب کے اشتراک سے طلبہ کو آسان اقساط پر بائیک دی جائیں گی۔ سود حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ ………..پٹرول بائیک کی ماہانہ قسط پانچ ہزار اور ای بائیک کی قسط دس ہزار سے کم ہوگی
70