Home اہم خبریں یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ایم فل ویژول آرٹس ڈگری شو کا افتتاح 

یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ایم فل ویژول آرٹس ڈگری شو کا افتتاح 

by Ilmiat

یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ایم فل ویژول آرٹس ڈگری شو کا افتتاح ماہر تعلیم پروفیسر آر ایم نعیم نے پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کے ہمراہ ہاکڑہ آرٹ گیلری میں کیا۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر سید عامر سہیل،رجسٹرار محمد شجیع الرحمان، ناجیہ علی سربراہ فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ صادق کالج وویمن یونیورسٹی بہاولپور، ڈاکٹر نوین جاوید اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ انگلش لٹریچر، در شہوار پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج دبئی محل روڈ برائے خواتین بہاولپور، سابق رکن قومی اسمبلی پروین مسعود بھٹی، سماجی رہنما امبر تنصیر، ماہرین تعلیم پروفیسر مریم، ڈاکٹر زمان علی اور دیگر اساتذہ موجود تھے۔لیجنڈری ویژول آرٹسٹ پروفیسر آر ایم نعیم نے ایم فل کے طلباء کے کام کا جائزہ لیا اور انہوں نے یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی فیکلٹی اور طلباء کی کاوشوں کو سرہا۔انہوں نے جنوبی پنجاب کے علاقوں میں آرٹ کی ترقی و ترویج کیلئے طلباء کو آرٹ کی نمائشوں اور کانفرنسوں میں فعال شرکت کی ترغیب دی۔ایم ایف اے ویژول آرٹس کے دوسرے بیچ کے ججز کے فرائض پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر سمیرا جواد اور معروف آرٹسٹ ڈاکٹر راحت نوید مسعود نے ادا کیے۔ یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی ہاکڑہ آرٹ گیلری میں ایم ایف اے ویژول آرٹ کے دوسرے بیچ کے کام کے تنوع کو دیکھ کر ماہرین نے بہت سراہا۔اس میگا ایونٹ کی کامیابی پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر سید عامر سہیل نے یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی پرنسپل ڈاکٹر فرحانہ الطاف قریشی اور فیکلٹی کو مبارکباد دی۔ڈگری شو کے انتظامات ڈاکٹر فرحانہ الطاف قریشی، حسن قریشی، ریما قدیر، سجاد نواز، اور شفیق نے سرانجام دیئے۔سینئر فیکلٹی ممبر فرجاد فیض کی نگرانی میں طلبہ نے ایک  اسکٹ پیش کیا۔ تمام حاضرین یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے ایمفی تھیٹر میں تقریب کی پرفارمنس، موسیقی اور آرٹ ٹاک سے لطف اندوز ہوئے۔ اس ایونٹ کے انعقاد میں آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن،اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور نے خصوصی تعاون کیا۔

You may also like

Leave a Comment