(National Agriculture Education Accreditation Council)
کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن ساہی کی سربراہی میں قومی زرعی تعلیمی منظوری کونسل کے وفد نے غازی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایگریکلچر کا دورہ کیا، جس کا مقصد زراعت فیکلٹی کے مختلف شعبہ جات کی جانچ اور ان کے ڈگری پروگرامز کی منظوری تھا۔ کونسل کے ممبران پروفیسر ڈاکٹر بابر شہزاد ڈائریکٹر شعبہ ایگری ایکسٹنشن، ایجوکیشن اینڈ رورل ڈویلپمنٹ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، پروفیسر ڈاکٹر مبشر حسین شعبہ ایگرانومی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ شعبہ انٹامالوجی ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف علی شعبہ سائل سائنسز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض شعبہ فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی منیجمنٹ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ، پروفیسر ڈاکٹر ساجد حسین شعبہ ہارٹیکلچر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ، پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد ندیم طاہرڈائریکٹرشعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ بائیو ٹیکنالوجی ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق شعبہ پلانٹ پروٹیکشن ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان ، ڈاکٹر عتیق الرحمن شعبہ ایگرانومی – سیڈ سائنسز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ، پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق شعبہ سائل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان ، ڈاکٹر عبدالغفار سیکرٹری کونسل اور محمد فراز افضل اسسٹنٹ ڈائریکٹر کونسل پر مشتمل تھی۔ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل غازی یونیورسٹی ڈاکٹر عنصر علی کوآرڈینیٹر کے طور پر موجود تھے۔
رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹر عابد محمود علوی نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی الحاق ٹیم کی ایگریکلچر فیکلٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جن میں شعبہ ایگرانومی سے ڈاکٹر جاوید اقبال، شعبہ ہارٹیکلچر کے چیئر پرسن ڈاکٹر ظہور حسین، پلانٹ بریڈنگ ایندجنیٹکس کی چیئر پرسن ڈاکٹر مہ پارہ، شعبہ پلانٹ پروٹیکشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر محمد شاہد نثار اور شعبہ سائل اینڈ اینوائرنمینٹل سائنس کی چیئر پرسن ڈاکٹر نوشین مرزا شامل تھے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے تمام پرنسپل آفیسران، ڈائریکٹرز اور ایگریکلچر فیکلٹی کے تمام اساتذہ موجود تھے۔ میٹنگ کے آغاز پررجسٹرار ڈاکٹر عابد محمودعلوی نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کو غازی یونیورسٹی میں گذشتہ چند سالوں کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں، ترقیاتی منصوبہ جات اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے بتایا۔ یونیورسٹی میں مختلف تدریسی شعبہ جات اور مختلف ڈگری پروگرامز کے بارے آگاہی دی، یونیورسٹی میں اساتذہ، سٹاف اور ط؛باء و طالبات کے لیے سہولیات کا بتایا اور تدریسی و تحقیقی میدان میں یونیورسٹی کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ اس کے بعد سیکرٹری کونسل نے تمام حاضرین کو کونسل کی کارکردگی اور اس کے کامیابیوں کے بارے تفصیلاً بتایا۔ کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ کونسل کی یہ ٹیم مختلف یونیورسٹیز میں زراعت کی ڈگری دینے والے شعبہ جات کی کارکردگی کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ کوالٹی پیرا میٹرز کی بنیاد پر جانچتی ہے اور اس دورہ کا مقصد ان معاملات کی نشاندہی کرنا ہے جوکسی بھی وجہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں اور ٹیم کی نشاندہی کی بنیاد پر ادارہ وہ کمی پوری کرتا ہے۔ ابتدائی میٹنگ کے بعد معائنہ ٹیم کے ممبران نے فیکلٹی زراعت کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا، کلاس رومز میں سٹوڈنٹس سے ملاقات کی اور تدریسی معیار کو دیکھا۔ بعد ازاں کونسل ممبران نے یونیورسٹی کے نیو کیمپس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کے کلاس رومز، ٹیچر و سٹاف دفاتر،تجرباتی لیباریٹریز، کمپیوٹر لیب اورزرعی فارم کا معائنہ کیا، جہاں ایگریکلچر فیکلٹی کے کے ڈگری ایوارڈنگ شعبہ جات کے سربراہان نے اپنے اپنے شعبہ جات کی گذشتہ چند سال کی کارکردگی کے بارے چیئرمین کونسل کو بریف کیا۔ کونسل ممبران نے غازی یونیورسٹی کی زراعت فیکلٹی کے اساتذہ، جاری شدہ ڈگری پروگرامز، کلا س رومز، لیبارٹریز، تعلیمی معیار اور مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس یونیورسٹی کی زراعت فیکلٹی اپنے معیار کو تدریسی اور تحقیقی حوالے سے مزید بہتر بنائے گی۔ مزید کہ اس فیکلٹی کی طرف سے کی گئی تحقیق اور سفارشات کی روشنی میں ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شعبہ زراعت میں بہتری آئے گی۔ نیو کیمپس کے دورہ کے دوران کونسل ممبران نے وہاں پر سہولیات کا جائزہ لیا اور طلباء و طالبات کے ساتھ گفتگوبھی کی، واپسی پرکونسل ممبران نے یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ اختتامی میٹنگ کی جس میں اس دورے سے متعلق معاملات کو ڈسکس کیا گیا، ایگریکلچر فیکلٹی کے بہت سارے معاملات میں بہت بہتری پائی گئی، تاہم کونسل کی طرف سے جہاں کہیں کمی کی طرف توجہ دلائی گئی ہے اس میں بہت جلد بہتری لائی جائے گی۔