Home اہم خبریں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پرائم منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ یوتھ پروگرام کا آغاز……..نظام عدل کی صلاحیت میں اضافہ کے ذریعے صنفی بنیاد پر تشدد میں کمی کے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد 

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پرائم منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ یوتھ پروگرام کا آغاز……..نظام عدل کی صلاحیت میں اضافہ کے ذریعے صنفی بنیاد پر تشدد میں کمی کے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد 

by Ilmiat

)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پرائم منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ یوتھ پروگرام کا آغازہو گیا۔ایگزیکٹو ٹریننگ سنٹر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ٹائمز انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں پرائم منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ یوتھ پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم سینئر ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز/سرپرست ایگزیکٹو ٹریننگ سنٹر، پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ، مرتضیٰ نواز فوکل پرسن ایگزیکٹو ٹریننگ سینٹر، ڈاکٹر فہد جاوید کوآرڈینیٹر رحیم یار خان کیمپس، ڈاکٹر مصباح اختر کوآرڈینیٹر بہاولنگر کیمپس، شہیر حسن رضوی اور زید صدیقی موجود تھے۔ ڈائریکٹر ٹائمز انسٹی ٹیوٹ سیف اللہ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباء وطالبات کے لیے 14 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا، یہ رقم  ہنرمند افراد کی ترقی کے اقدامات کے لیے استعمال  کی جائے گی۔

فیکلٹی آف لاء اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور نے اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آبادکے تعاون سے عباسیہ کیمپس میں نظام عدل کی صلاحیت میں اضافہ کے ذریعے صنفی بنیاد پر تشدد میں کمی کے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر راؤ عمران حبیب ڈین فیکلٹی آف لاء مہمان خصوصی تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد نے تربیتی سیشن کی صدارت کی جس میں ماسٹر ٹرینر امجد حسین پنوار سربراہ شعبہ شریعہ و لاء، محمد منیب رضا لیکچرر شعبہ لاء اور حمیرا نواز لیکچرار شعبہ لاء نے فیکلٹی آف لاء کے طلباء و طالبات کو نظام انصاف کی صلاحیت میں اضافہ کے ذریعے صنفی بنیاد پر تشدد میں کمی کے حوالے سے تربیت دی۔

You may also like

Leave a Comment