Home اہم خبریں پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام پاک فارما ایکسپو میں کانفرنس کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام پاک فارما ایکسپو میں کانفرنس کا انعقاد

by Ilmiat

: پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی نے ایکسپو سنٹر میں منعقدہ پاک فارما ایکسپو کانفرنس کے ایک حصے کی میزبانی کرتے ہوئے مختلف دواسازی کی صنعت میں کلیدی کردار کی حامل شخصیات کو ایک جگہ جمع کیا۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد اکیڈیما اور صنعتوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور جدید ترین پیشرفت اور تکنیکوں کی نمائش کرنا تھا۔ کانفرنس کا افتتاحی وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کیا جس میں کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید عاطف رضا، فارماسسٹ، صنعتکار و دیگرنے شرکت کی۔ تقریب میں مختلف صنعتکار بشمول چیف ایگزیکٹیو آفیسر نووا میڈ محمد ادریس، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایئر فارما پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں ریاض،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایم آر اے انجینئرنگ امین، ابوبکر، فاروق بشیر بٹ اوردیگرایسے دواساز شامل تھے جنہوں نے پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی اوراپنی صنعتوں کے درمیان مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے ہوئے ہیں تاکہ ادارے سے رابطہ قائم رکھتے ہوئے تحقیقی تعاون اور معاونت جاری رہی۔پروفیسر ڈاکٹر حامد سعید اور پروفیسر ڈاکٹر فرقان ہاشمی نے باہمی نمو اور اختراع کے لیے اکیڈیما اور انڈسٹری کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب میں پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے تحقیقی و تعلیمی پروگرامز کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی سٹال لگایا۔ پروفیسر ڈاکٹر سید عاطف رضا ودیگر فیکلٹی ممبران بشمول ڈاکٹر عمران طارق، پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس اور ڈاکٹر خلیل الرحمان نے فارماسیوٹیکل سائنسز میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو پیش کیا۔ ڈاکٹر عاطف نے پاک فارما ایکسپو کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تقریب سے علم کے تبادلے، نیٹ ورکنگ کے مواقع اور پاکستان میں فارماسیوٹیکل سیکٹر کو درپیش اہم مسائل پر بات چیت کیلئے پلیٹ فارم میسر رہا۔ انہوں نے کہا کہ جدت طرازی اور تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تقریب نے پیشرفت اور بہترین کارکردگی کے لیے اکیڈیما اور صنعت کے درمیان شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

You may also like

Leave a Comment