41
پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے زیر اہتمام پاکستان کا سب سے بڑا تین روزہ کتاب میلہ7تا 9 مارچ 2024 ء کو نیو کیمپس میں منعقدہوگا۔ اس سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی زیر صدارت بک فیئر کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں کتاب میلے سے متعلق انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے کتاب میلے کیلئے بہترین اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے کتاب میلے کو حسب روایت کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب میلے میں معروف قومی و بین الاقوامی پبلشرز سٹال لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب میلے کے شرکاء کیلئے سستی کتب کی فراہمی کویقینی بنایا جائے گا۔