Home اہم خبریں  پنجاب یونیورسٹی جنرل الیکشن 2024 کے باعث6 تا9فروری (منگل تا جمعہ) تک بند رہے گی۔…….  پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام سیمینار ……. پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام تقریب  

 پنجاب یونیورسٹی جنرل الیکشن 2024 کے باعث6 تا9فروری (منگل تا جمعہ) تک بند رہے گی۔…….  پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام سیمینار ……. پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام تقریب  

by Ilmiat

:یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ’کشمیر: ماضی اور حال‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر پروفیسر ڈاکٹر نعمانہ کرن، ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ کشمیریات ڈاکٹر سردار اصغر اقبال، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اپنے کلیدی خطاب میں ڈاکٹر سردار اصغر اقبال نے مسئلہ کشمیرپر روشنی ڈالتے ہوئے،پاکستانی نقطہ نظر سے کے مطابق، کشمیر پرپاکستان کی پالیسی کا تجزیہ پیش کیا۔ انہوں نے اپنے دلائل کی بنیاد تاریخ پر دی اور اپنے موقف کی تائید کے لیے مستند کتابوں کا حوالہ دیا۔ انہوں نے ماضی کو حال سے جوڑکر موجودہ مسائل کے بارے میں تفصیلی بات کی۔ ڈاکٹر نعمانہ کرن نے کہا کہ ڈاکٹر اصغر کا خطاب ایک مثبت سمت کی جانب حل پر مبنی اورپر امید تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب نے مسئلہ کشمیر کی پیچیدگیوں کو جاننے اور اس کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا موقع فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی اور امن کے حصول کا ایک پلیٹ فارم بھی ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بات چیت پر زور دیا۔

………2…….

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کی نیوٹریشن اینڈ ویل بینگ سوسائٹی نے ورک پلیس ہیلتھ اینڈ سیفٹی پرموشن کمیونٹی کے تعاون سے 2023 کی سالانہ رپورٹ اور 2024 کا کیلنڈر ڈائریکٹر شعبہ امور طلباء ڈاکٹر محمد علی کلاسراکو پیش کر دیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر، ڈاکٹر نعمان، نیوٹریشن اینڈ ویل بیئنگ سوسائٹی کے ممبران اور طلباء و طالبات بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر کلاسرا نے طلباء کی پریزنٹیشن اور معلوماتی اور صحت پر مبنی سرگرمیوں کے انعقاد پر طلباء، فیکلٹی اورانسٹیٹیوٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈاکٹر روبینہ ذاکرنے طلباء کی محنت کو سراہتے ہوئے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر نعمان علی نے مہمانوں کو خوش آمدیدکہا اور طلباء کی سرگرمیوں کا مختصر جائزہ پیش کیا۔ بعد ازاں ورک پلیس ہیلتھ اینڈ سیفٹی پرموشن کمیونٹی کے طلباء نے گزشتہ سال کی سرگرمیوں کے خلاصے کے ساتھ اپنے اہداف، مشن اور ویژن کا خاکہ پیش کیا۔

You may also like

Leave a Comment