:پنجاب یونیورسٹی سینٹر فار اپلائیڈ مالیکیولر بیالوجی (کیمب) اور سینٹر آف ایکسی لینس ان مالیکیولر بیالوجی (کیمب) کے زیر اہتمام سیکوینسنگ ڈی این اے(DNA Sequencing) پر پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، جناح برن اینڈ ری کنسٹرکٹیو سرجری کے بانی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر معظم نصیر تارڑ، ڈائریکٹر سی اے ایم بی پروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق، ڈائریکٹر سی ای ایم بی پروفیسر ڈاکٹرمعاذ الرحمان، فیکلٹی ممبران اور ملک بھر کے مختلف اداروں سے ماہرین نے شرکت کی۔اس ورکشاپ سے شرکاء کوڈی این اے کی ترتیب کی جدید تکنیک میں عملی مہارتوں کو فروغ ملے گا اور تحقیق میں اس کی ایپلی کیشنز کے بارے میں ان کی سمجھ کو وسعت دے گاجس سے انسانیت کو فائدہ پہنچانے کے حتمی ہدف کے ساتھ ایسے رابطوں کو بھی فروغ ملے گا جولائف سائنسز ریسرچ کے مستقبل کی تشکیل کرسکیں۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے مالیکیولربائیولوجی کی ترقی کے لیے سینٹر فار اپلائیڈ مالیکیولر بائیولوجی اورسنٹر آف ایکسی لینس ان مالیکیولر بائیولوجی کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے شعبہ کو مزید مضبوط بنانے اور یونیورسٹی کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے دونوں سنٹرزکی خدمات کا اعتراف کیا۔پروفیسر ڈاکٹر معظم تارڑ نے تربیتی ورکشاپ کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یہ تربیت شرکاء کو ڈی این اے کی ترتیب کے شعبے میں عملی تجربہ حاصل کرنے اور مختلف تحقیقی شعبوں میں اس کے استعمال کو سمجھنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔ ڈی این اے کیمب سیکوینسنگ سہولت کے انچارج اور ورکشاپ کے پیٹرن ان چیف ڈاکٹر فاروق صابر نے پاکستان کے مختلف شہروں میں شرکاء کی جانب سے موصول ہونے والے ردعمل کے بارے معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے انتخاب کے عمل کا ایک مختصر جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ورکشاپ کے لئے 30 افراد کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق نے شرکاء کو خوش آمدید کہا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر معاذالرحمان نے شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
پنجاب یونیورسٹی کیمب کے زیر اہتمام ’ڈی این اے‘ پرپانچ روزہ تربیتی ورکشاپ
43