فوکل پرسن ایڈمیشن کمیٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھیمیٹیکل سائنسز نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 6کیمپسز میں 300بیچلر پروگراموں میں داخلے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ تمام بی ایس پروگرام مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ہیں اور اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی دیکھانے والے طلباء و طالبات کوجاب مارکیٹ میں ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے۔ اسی طرح اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور طلباء وطالبات کو مختلف عملی مہارت بھی سیکھا رہی ہے تاکہ نوجوان انٹرپرینورشپ کے ذریعے خودروزگار بننے اور دوسروں کے لیے بھی ملازمتوں کے مواقع دستیاب کریں۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے ان خیالات کا اظہار آج بہاول پور کے مختلف کالجز سے آئے ہوئے طلباء وطالبات کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں بی ایس پروگراموں کے تعارفی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں حال ہی میں والدین کی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بی ایس پروگراموں کی فیس میں 25فیصد کمی کی ہے جس سے طلباء وطالبات مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا ڈائریکٹر ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ، رجسٹرار محمد شجیع الرحمن، ڈاکٹر عمر فاروق چیئرمین شعبہ فزیالوجی، شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز،جاوید اشرف ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات، آغاصدف مہدی سینئر پروڈیوسر، سینئر فیکلٹی ممبران اور افسران موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے کہا کہ آج کے دور میں ہمارے طلباء وطالبات خصوصا انٹرمیڈیٹ کرنے والے طلباء کے لیے کیریئر کانسلنگ بہت اہم مسئلہ ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اساتذہ اور کیریئر کونسلنگ کادفتر اس سلسلے میں مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ کس شعبے کی مارکیٹ میں مانگ ہے اور کون سی مہارت حاصل کرکے اندرون ملک اور بیرون ملک بہتر ملازمت حاصل ہو سکتی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی کیریئر کونسلنگ ٹیم سرکاری اور نجی کالجز کا بھی دورہ کرے گی۔ جہاں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں دستیاب بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔ سیشن کے دوران یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کے لیے سہولیات، ہائر ایجوکیشن کمیشن کا جدید نصاب، ماڈرن آلات سے آراستہ لیبارٹریز، سپورٹس کمپلیکس، ہاسٹلز، ٹرانسپورٹ، میڈیکل کی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 6کیمپسز میں 300بیچلر پروگراموں میں داخلے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ تمام بی ایس پروگرام مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ہیں,…….فوکل پرسن ایڈمیشن کمیٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
63