Home کانفرنسز / کانووکیشن ہ قوموں کے مابین علم کا بلا رکاوٹ اور وسیع تر تبادلہ ہونا چاہئے، اس حوالے سے ناانصافیوں کا ازالہ کرنے کی ضرورت ہے…..صدر مملکت

ہ قوموں کے مابین علم کا بلا رکاوٹ اور وسیع تر تبادلہ ہونا چاہئے، اس حوالے سے ناانصافیوں کا ازالہ کرنے کی ضرورت ہے…..صدر مملکت

by Ilmiat

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی کی ترقی و جدت اور علم کی فراوانی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پوری انسانیت کے فائدے کے لئے جدید ترین پیش رفتوں، تجربات اور کامیابیوں کے اشتراک کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ علم کی دستیابی کو محض “کاپی رائٹس” تک محدود نہیں رکھناجانا چاہئے کیونکہ زیادہ سے زیادہ رسائی سے انسانیت کو موجودہ معاشی، سماجی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں کمیشن برائے سائنس و ٹیکنالوجی فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ (کامسیٹس) کی 29ویں سالگرہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سفارت کاروں، ماہرین تعلیم اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے ترجیحات کے ازسرنو تعین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قوموں کے مابین علم کا بلا رکاوٹ اور وسیع تر تبادلہ ہونا چاہئے، اس حوالے سے ناانصافیوں کا ازالہ کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ دنیا میں تبدیل”اخلاقیات یا انسانیت پر مبنی نظام” کی موجودگی میں ہوسکتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ دنیا کے ضرورتوں کے برعکس مروجہ رجحان انتہائی امیروں کی طرف ہے ، امیر،امیر تر ہوتے جا رہے ہیں جبکہ دنیا کا غریب طبقہ بدحالی اور محرومیوں میں دھنسا ہوا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا میں دولت کی منصفانہ تقسیم سے انسانیت کے دکھوں کا ازالہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا استحصالی رویہ بدلنے اور استحصال کو ختم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے آکسفیم کی ایک حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں ارب پتیوں نے اپنی آمدنی دوگنی کر لی ہے جبکہ دوسری طرف تقریباً 5 بلین عام لوگوں کی آمدنی میں کمی دیکھی گئی ہے۔

صدر نے کہا کہ جینوم کی ترتیب سائنسی دنیا میں ایک اہم پیش رفت ہے جس کا آغاز 14 سے 15 ملین ڈالر کے عزم سے کیا گیا، دنیا تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے کیونکہ ٹیکنالوجی مزید جامد نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کوانٹم کمپیوٹنگ اربوں انسانوں کے ڈیٹا کو ان کی صحت کے حوالے سے سنبھال سکتی ہے جس نے ‘زراعت کے شعبے میں زبردست امکانات’ کو بھی جنم دیا۔ صدر نے نیدرلینڈز کی زرعی ترقی کا حوالہ دیا، جو ایک چھوٹا ملک ہونے کے باوجود دنیا میں زرعی مصنوعات کا دوسرا بڑا برآمد کنندہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جدید سائنسی خطوط پر کام کر کے دنیا میں غذائیت فراہم کرنے والا صف اول کا ملک بن سکتا ہے

You may also like

Leave a Comment