اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں سپرنگ ایڈمیشن 2024کی داخلہ مہم کے سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی، ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں 150کے قریب مختلف شعبہ جات میں 180پروگراموں میں داخلے فراہم کیے جا رہے ہیں۔وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے نئے داخلہ لینے والے طلباء وطالبات کے لیے فیسوں میں 25فیصد رعایت دینے کافیصلہ کیا ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور جنوبی پنجاب کی واحد یونیورسٹی ہے جہاں مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ڈگری پروگرام جاری ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی جاری رہتی ہیں جن میں کھیلوں کی سرگرمیاں شامل ہیں جن کے لیے بہترین سپورٹس کمپلیکس موجود ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں مختلف موضوعات پر کانفرنسز، سیمینار اور ایونٹس منعقد کیے جاتے ہیں جن سے طلباء وطالبات کو سیکھنے اور قائدانہ صلاحتیں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں بہت سی سٹوڈنٹس سوسائٹیز قائم کی گئیں ہیں تاکہ طلباء وطالبات اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدارچیئرمین ایڈمیشن کمیٹی نے بتایا کہ گزشتہ روز ہونے والی فیس اینڈ ڈیوز میٹنگ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے مختلف شعبہ جات کی فیسوں میں کمی کا فیصلہ کیا اور ان شعبہ جات کی ٹیوشن فیس میں 25فیصد کمی کی گئی۔ ان شعبہ جات میں فیکلٹی آف انجینئرنگ میں ڈیپارٹمنٹ آف ایوی ایشن اینڈ ٹیکنالوجی، ڈیپارٹمنٹ آف آرکیٹیکچر، ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ، ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹرونک انجینئرنگ، ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز میں ڈیپارٹمنٹ آف آرکیالوجی، ڈیپارٹمنٹ آف ہسٹری، ڈیپارٹمنٹ آف فارسی، ڈیپارٹمنٹ آف اقبال اسٹڈیز، ڈیپارٹمنٹ آف سرائیکی، ڈیپارٹمنٹ آف فلاسفی، فیکلٹی آف ایجوکیشن میں فیکلٹی آف ایجوکیشن میں ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشنل لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ، ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن، ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ایولوشن، ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشنل ٹریننگ، ڈیپارٹمنٹ آف اسپیشل ایجوکیشن، ڈیپارٹمنٹ آف ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن، ڈیپارٹمنٹ آف لینگویج ایجوکیشن، فیکلٹی آ ف سوشل سائنسز میں ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن ریلیشنز، ڈیپارٹمنٹ آف لائبریری اور انفارمیشن سائنس، ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا سٹڈیز، ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس، ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن، ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک، ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس، فیکلٹی آف عربی اینڈ اسلامک لرننگ میں شعبہ عربی، شعبہ حدیث، شعبہ عالمی مذاہب اینڈمذہبی ہم آہنگی، شعبہ فقہ و شریعت، شعبہ قرآنی علوم، شعبہ ترجمہ علوم، فیکلٹی آف کمپیوٹنگ میں ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس، ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن سیکورٹی، فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹل سائنسز میں انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹل سائنسز ایگرو انڈسٹری اینڈ انوائرنمنٹ، ڈیپارٹمنٹ آف فارسٹری، رینج اینڈ وائلڈ لائف، فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنس، ڈیپارٹمنٹ آف پولٹری سائنس، ڈیپارٹمنٹ آف فزیالوجی، فیکلٹی آف کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں ڈیپارٹمنٹ آف انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن، ڈیپارٹمنٹ آف ٹورزم اینڈ ہاسپیٹلیٹی مینجمنٹ، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس، مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز، ڈیپارٹمنٹ آف کامرس، بزنس فنانس، ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اینڈ کمرشل بینکنگ، ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ اینڈ ایچ آر ایم، ڈیپارٹمنٹ آف پراجیکٹ اینڈ آپریشن مینجمنٹ، فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹکل سائنسزمیں ڈیپارٹمنٹ آف جغرافیہ، فیکلٹی آف میڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ہیلتھ شامل ہیں۔
سلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں سپرنگ ایڈمیشن 2024کی داخلہ مہم کے سلسلے میں 150کے قریب مختلف شعبہ جات میں 180پروگراموں میں داخلے فراہم کیے جا رہے ہیں۔………پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی
49