60
یوای ٹی لاہور کے مین کیمپس میں موجودہاسٹلز کی تزئین و آرائش کے عمل کا آغازہو گیاہے ۔ افتتاحی تقریب کا انعقاد ممتاز ہال میں کیا گیا ۔ تقریب میں وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات،سینئر وارڈن داکٹر محمد مشتاق،ڈائریکٹر امور طلباء پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر،رجسٹرار محمد آصف ،پی آر او شاہدہ نذیر،تمام فیکلٹیز کے ڈینز ،مختلف شعبہ جات کے چیئرپرسنز، اور دیگر انتظامی شعبوں کے ایچ او ڈیز نے شرکت کیا اور اپنے اپنے نام کا پودا لگایا ۔ ممتاز ہال کی تزئین و آرائش کا عمل ایچ ای سی کے تعاون سے عمل میں آیا ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یو ای ٹی لاہورپروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات نے نئے تجدید شدہ ہاسٹلزکا افتتاح کیا ۔