شفا انٹرنیشنل ہسپتال لمیٹڈ اسلام آباد کے زیر اہتمام تیسری سالانہ میڈیکیشن مینجمنٹ کانفرنس میں نیشنل ریسرچ پوسٹر پریزنٹیشن میں فیکلٹی آف فارمیسی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ہونہار طلبا محمد عامر نور اور نمرہ محمود نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور نقد رقم کا انعام حاصل کیا۔ اعلیٰ درجے کی یونیورسٹیوں اور اداروں کے مقابلے کے درمیان محمد عامر نور اور نمرہ محمود نے دواسازی کے علم کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی لگن اور اپنے سائنسی نقطہ نظر کے ذریعے خود کو ممتاز کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی دور اندیش قیادت میں فیکلٹی آف فارمیسی انڈر گریجویٹ طلباء کو تحقیقی صلاحیتوں کواجاگر کرنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختروائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے محمد عامر نور،نمرہ محموداور اساتذہ کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
………2……
ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بہاولنگر کیمپس میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ مضمون نویسی، کوئز، تقریری اور قومی ترانوں کے مقابلے میں طلباء کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ ڈاکٹر رفاقت علی ڈائریکٹر کیمپس بہاولنگر اورنگزیب ووٹو ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز، ڈاکٹر مصباح اختر ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز، وقاص بن طارق ایڈیشنل رجسٹرار، ڈاکٹر اجمل فریدی اسسٹنٹ پروفیسرشعبہ ہسٹری، راؤ صبغت اللہ اسسٹنٹ پروفیسرشعبہ انگلش، ارم امتیازلیکچرار شعبہ ایجوکیشن ٹریننگ، زوہیب سرور لیکچرار شعبہ کیمسٹری، عقیل عباس شیرازی لیکچرار شعبہ انگلش لٹریچر، ڈاکٹر نعیم اظہر اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ میتھمیٹکس، صائمہ یوسف وزٹنگ لیکچرار شعبہ انگلش لٹریچر اور مختلف سوسائٹیز کے طلباء نے سیشنز میں شرکت کی۔ آخر میں ججز نے نتائج کا اعلان کیا اور پوزیشن ہولڈرز کو اسناد سے نوازا گیا۔ اورنگزیب وٹو نے تمام شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔