شعبہ عربی فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عرابیک اسٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام پہلی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان عربی زبان کی ترویج چیلنجز اور حل اختتام پذیر ہو گئی۔اختتامی سیشن غلام محمد گھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس منعقد ہوا۔ کانفرنس میں الجیریا، مصر، نائجیریا اور پاکستان کی مختلف جامعات سے آئے ہوئے 100سے زائد عربی زبان کے ماہرین، محققین اور اساتذہ شریک ہیں۔ اختتامی اجلاس کی صدارت ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عرابیک اسٹڈیز اور چیئرمین شعبہ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن نے کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد دیاب غزاوی رئیس قسم شعبہ عربی جامعہ فیوم مصر، ملک اللہ بخش کلیار ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان، ڈاکٹر حنان یوسف نور دین مصر، پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمن ڈائریکٹر سیرت چیئر، پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ خالد سابق چیئرپرسن شعبہ عربی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور موجود تھے۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر اکرم الاظہر نے انجام دیئے۔ دوروزہ کانفرنس میں 12سیشنز میں 140سے زائد مقالات پیش کیے گئے۔ اہم موضوعات میں عربی زبان کے خصاص اور کمالات، پاکستانی معاشرے پر اثرات، عربی ادب اور عربی زبان کا معاثرے کی ترقی میں کردار، عربی زبان کی اہمیت و آفاقیت، عربی زبان کی بہاول پور زبان کی ثقافت پر اثرات، علماء اور اساتذہ کا عربی زبان کی فراغت میں کردار، پاکستان میں عربی زبان کی ترویج میں وفاق المدارس کا کردار، کالجز اور جامعات میں عربی زبان کے نصاب کا جائزہ،پاکستانی معاشرے میں راج عربی زبان کا جائزہ، عدلیہ میں عربی زبان کی تفہیم، عربی خط کی ترویج اور ارتقاء، عربی سے اردو اور ترجمہ نگاری جا ئزہ شامل تھے۔
پہلی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان عربی زبان کی ترویج چیلنجز اور حل اختتام پذیر
40