Home Uncategorized  فیکلٹی آف انجینئرنگ کے تعلیمی معیار میں ہونیوالی بہتری کے باعث پاکستان انجینئرنگ کونسل نے انجینئرنگ فیکلٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے شعبہ سول انجینئرنگ کو دو سیشنز، 2019 اور 2020 کے لیے ایکریڈیشن دے دی۔

 فیکلٹی آف انجینئرنگ کے تعلیمی معیار میں ہونیوالی بہتری کے باعث پاکستان انجینئرنگ کونسل نے انجینئرنگ فیکلٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے شعبہ سول انجینئرنگ کو دو سیشنز، 2019 اور 2020 کے لیے ایکریڈیشن دے دی۔

by Ilmiat

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو انجینئرنگ کی تعلیم میں سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی قیادت میں جہاں یونیورسٹی کی تمام فیکلٹیز اور تعلیمی پروگراموں کے معیار میں آضافہ ہوا ہے، فیکلٹی آف انجینئرنگ کے تعلیمی معیار میں بھی ہونیوالی بہتری کے باعث پاکستان انجینئرنگ کونسل نے انجینئرنگ فیکلٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے شعبہ سول انجینئرنگ کو دو سیشنز، 2019 اور 2020 کے لیے لیول II ایکریڈیشن دے دی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے اس شاندار کامیابی پر ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کو مبارکباد دی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل نے اعلیٰ تعلیم، معیارات اور سہولتوں کے باعث اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے تمام انجینئرنگ پروگراموں کو مستند قرار دیتے ہوئے ایکریڈیشن دے دی ہے جس سے اساتذہ اور طلباء و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس پیشرفت سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے انجینئرنگ طلباء وطالبات کی رسائی عالمی مارکیٹ تک ہوگئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment