Home اہم خبریں  تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن نتیجہ خیز سفارشات پر مبنی رپورٹس مرتب کرے گی۔………. ٹاسک فورس وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے تعلیمی ویژن کی روشنی میں شعبہ تعلیم کی ترقی کے لئے کام کرے گی۔…….. میاں عمران مسعود

 تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن نتیجہ خیز سفارشات پر مبنی رپورٹس مرتب کرے گی۔………. ٹاسک فورس وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے تعلیمی ویژن کی روشنی میں شعبہ تعلیم کی ترقی کے لئے کام کرے گی۔…….. میاں عمران مسعود

by Developer
لاہور29نومبر:……چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس میاں عمران مسعود کی زیرِ صدارت ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمانہ سیکریٹریز، وائس چانسلرز اور ممبران اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں وائس چانسلرز نے جامعات میں تربیت اساتذہ کی ضرورت، جدید، معیاری نصاب کی تشکیل ِنو، مالی خود مختاری سے متعلق موثر تجاویز پیش کیں۔ پرائیویٹ سکولز کے نمائندگان نے نجی اور سرکاری سکولوں کے مابین بہتر روابط کی توقعات اور پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن میں حائل رکاوٹوں کے ضمن میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ صوبہ پنجا ب میں فروغ تعلیم اور معیارِ تعلیم میں اضافہ کے مقاصد کے حصول کے لئے محکمہ سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کے افسران کے تعاون سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن نتیجہ خیز سفارشات پر مبنی رپورٹس مرتب کرے
 خیالات کا اظہار چیئر مین وزیرِ اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن میاں عمران مسعود نے ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن کے پہلے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔میاں عمران مسعود نے کہا کہ ٹاسک فورس کے ممبران میں سکول ایجوکیشن، ہائیر ایجوکیشن کے شعبہ جات کی معروف اور تجربہ کا ر شخصیات کو نمائندگی دی گئی ہے۔ ٹاسک فورس وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے تعلیمی ویژن کی روشنی میں شعبہ تعلیم کی اور ترقی کے لئے کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے اپنے گزشتہ دورِ حکومت میں مفت کتابوں کی فراہمی، صوبہ کے پسماندہ علاقوں کی طالبات کے لئے وظائف کا اجراء، سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور سکول کونسلوں کے قیام جیسے تعلیم دوست اقدامات کئے۔یہ اقدامات تعلیمی حقائق کے مطابق تھے اور ان کی افادیت کے پیش ِ نظر بعد میں آنے والی حکومتوں کو بھی ان سکیموں کو جاری رکھنا پڑا۔چیئرمین ٹاسک فورس میاں عمران مسعود نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شعبہ تعلیم کے تمام اداروں میں نظام ِ تعلیم اور معیارِ تعلیم کو بہتر بنا نے کے لئے اشتراکِ عمل کو مزید موثر بنانے کے لئے محکمہ سکول ایجوکیشن، ہائیر ایجوکیشن اور شعبہ تعلیم کے دیگر اداروں کے سربراہان سے مشاورتی اجلاسوں کے ذریعے جلد انقلابی اقدام اٹھائے جائیں گے تاکہ نظام ِ تعلیم اور معیارِ تعلیم کی بہتری ممکن بنائی جا سکے۔
اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی عبداللہ یوسف وڑائچ، محترمہ خدیجہ عمر، شجاعت نواز، احمد رضا سرور سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، وقاص علی محمود سیکریٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، ڈاکٹر سویرا شامی چیئر پرسن ڈیجیٹل میڈیا ڈیپارٹمنٹ جامعہ پنجاب، ڈاکٹر سمیرا راشد اسسٹنٹ پروفیسر آئی ای آرجامعہ پنجاب، قاسم قصوری چیف ایگزیکٹو آفیسر بیکن ہاؤس سکول سسٹم، محترمہ زینب قریشی ایم ڈی لاہور کالج آف آرٹس اینڈ سائینس، محمد یاسین رامے صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن نے شرکت کی۔
اجلاس کے دیگر شرکا ء میں ڈاکٹر شاہد منیر چیئر مین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن، ڈاکٹر سید منصور سرور وائس چانسلر جامعہ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، ڈاکٹر محمد اصغر زیدی جامعہ گورنمنٹ کالج لاہور، ڈاکٹر فاروق منظور منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ، ڈاکٹر مرزا حبیب علی چیئر مین لاہور بورڈ، منظر جاوید علی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، محترمہ سفینہ صدیقی چیف ایگزیکٹو آفیسر پیما، اللہ رکھا انجم ڈائریکٹر جنرل قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ، طارق اقبال چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ایجوکیشن کمیشن اور کاشف جاویدانی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بھی شامل تھے۔ میٹنگ کے مقاصد میں وزیر ِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی روشنی میں معیارِ تعلیم کے فروغ  اور نظام ِ تعلیم کی بہتری کے لئے اہداف کا تعین اور حصول کے لئے قانون سازی کی تشکیل کے نکات شامل  تھے۔
٭٭٭٭٭٭





2 Attachments • Scanned by Gmail
 


 



گی تاکہ تعلیمی ادارے دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق طلبا اور طالبات کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کریں

You may also like

Leave a Comment