36
وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اخترنے ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر احمد منیب مہتا کو بطور پرنسپل چارج سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ ڈاکٹر مہتا نے پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک اینڈ انوویشن مینجمنٹ میں ترکی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ڈاکٹر احمد منیب تحقیق و تدریس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور پنجاب یونیورسٹی میں 2009ء سے مختلف تعلیمی اور انتظامی فرائض انجام دے رہے ہیں۔