Uncategorized گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں چائنیز کمپنی ینگ لی سولر کے جنرل منیجر سیلز کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی by Developer March 10, 2023 written by Developer March 10, 2023 31 گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں چائنیز کمپنی ینگ لی سولر کے جنرل منیجر سیلز ایلن چینگ (Allen Geng) کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران یونیورسٹی آف لاہور کے ڈائریکٹر ابو ذر غفاری بھی وفد کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ چائنہ پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 2013 میں بدترین انرجی بحران سے نکالنے میں چائنہ کا کلیدی کردار تھا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری خطے کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے گیم چینجر ہے. انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے معاشی اور سماجی ترقی کے اس اہم منصوبے کو نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سی پیک منصوبے کو دوبارہ موثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ گورنر پنجاب نے چائنیز کمپنی کی طرف سے 2013 میں ایوان صدر کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کو سراہا۔انہوں نے چائینز کمپنی کو گورنر ہائوس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبہ پر کام کرنے کی دعوت بھی دی۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ توانائی بحران اور ماحولیاتی آلودگی کے تناظر میں شمسی توانائی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں شمسی توانائی کے منصوبوں پر کام کرنے کے لیے سازگار ماحول میسر ہے۔٭٭٭ 0 comment 0 FacebookTwitterPinterestEmail Developer previous post خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سالانہ کلچرل فیسٹا کا اہتمام next post *سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا اوکاڑہ یونیورسٹی کا خصوصی دورہ* You may also like پاکستان کے بغیر سکھ ازم اور بدھ ازم... December 19, 2024 قرآن کے میسج کو سمجھنے اورمسلم ممالک کے... December 19, 2024 پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے... December 19, 2024 پنجاب یونیورسٹی آسا کے زیر اہتمام ریٹائرڈ اساتذہ... December 17, 2024 –گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور سول سروسز اکیڈمی... December 14, 2024 شعبہ خصوصی تعلیم اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے... December 12, 2024 جرمن اکیڈمک ایکسچینج سروس کے تین رکنی وفد... December 12, 2024 ’’26ویں آئینی ترمیم۔ ایک جائزہ‘……… November 28, 2024 IUB News….فیکلٹی آف لاء اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے... November 28, 2024 پاک، جرمن منصوبہ بندی: یو ای ٹی لاہور... November 28, 2024 Leave a Comment Cancel Reply Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.