رحیم یارخان ( ) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سالانہ کلچرل فیسٹا کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد طلبا میں ثقافتی اقدار اور طرز زندگی کو پیش اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔رنگا رنگ شو کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں مختلف ثقافتی رنگوں نے سماں باندھ دیا۔ رجسٹرار ڈاکٹر محمد صغیر نے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد مرتضیٰ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد اسلم خان اور دیگر کے ساتھ مل کر کیا۔ کلچرل فیسٹا میں سرائیکی پنجابی، سندھی، پختون، بلوچ، چولستانی، کشمیری، راجھستانی، مکرانی، کیلاش، گلگت بلتستانی کلچرز سمیت دنیا بھر کی 24 مختلف ثقافتوں کو پیش کیا گیا۔ تمام ڈیپارٹمنٹس نے اپنے سٹالز پر مختلف ثقافتوں کو پیش کیا جس میں پنجابی، سندھی، پختون، بلوچ، سرائیکی، چولستانی، کشمیری، راجھستانی، مکرانی، کیلاش، گلگت بلتستانی کلچرز کے طرز زندگی ، ان کے روائتی کھانے، لباس اور دیگر اشیا کو بھی نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔ طلبا کی بڑی تعداد نے کلچرل فیسٹا کے سٹالز کو وزٹ کیا اور مختلف علاقائی ثقافتوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تمام یونیورسٹی سوسائٹیز نے بھی اپنے سٹالز لگائے اور طلبا کو سوسائٹی کی ورکنگ اور ممبر شپ کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔ کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز بھی طلبا کی توجہ کا مرکز رہے۔ رجسٹرار ڈاکٹر محمد صغیر ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد مرتضیٰ، ڈی ایس اے ڈاکٹر محمد اسلم خان، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فزکس ڈاکٹر محمد بلال طاہر، کوآرڈینیٹر انسٹی ٹیوٹ آف ہیومنیٹیز محمد انور فاروق اور دیگر نے تمام کلچرل سٹالز کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کلچرل فیسٹا کے انعقاد سے نہ صرف طلبا میں کلچر کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے بلکہ یہ ایونٹ کلچرل ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالے سے بھی اہم ہیں۔انہوں نے کہا ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان میں موجود تمام ثقافتیں ہماری پہچان ہیں اور ان ہی ثقافتوں کے خوبصورت رنگوں سے پاکستانی کلچر مزین ہے۔ انہوں نے کلچرل فیسٹا کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسر نیاز،ڈاکٹر طارق محمود، ڈاکٹر فرحان چغتائی، ڈاکٹر جلات خان، ڈاکٹرشاہدعتیق، ڈاکٹر احمد صہیب،ڈاکٹر ماجد رشید، محمد عابد علی سمیت مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور دیگر فیکلٹی ممبرز بھی موجود تھے۔
خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سالانہ کلچرل فیسٹا کا اہتمام
37