27
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کمال سنگو کونسل جنرل جمہوریہ ترکیہ کراچی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ترکیہ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان تعلیمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پہلے ہی ترکیہ کی مختلف جامعات کے ساتھ مشترکہ تعلیمی اور تحقیقی کوششوں، فیکلٹی اور طلباء کے تبادلے کے پروگراموں کے لیے مفاہمتی یاداشتوں کے ذریعے مصروف عمل ہے۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق رائے پایاگیا کہ پہلے سے موجودتعلیمی و ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جائیں گی۔
………2 ……..