28
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے شعبہ آرکیٹیکچر کی ڈاکٹر میمونہ اقبال اور کارڈف یونیورسٹی کے ویلش سکول آف آرکیٹیکچر سے ڈاکٹر فیڈریکو وولف کے درمیان آن لائن تعاون کے سٹوڈیو کی توسیع کے طور پر 7 طلباء اور ڈاکٹر وولف نے یو ای ٹی لاہور کا دورہ کیا۔ اسی دوران انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان اور والڈ سٹی لاہور اتھارٹی سمیت 9 آرکیٹیکچرل اداروں کے اساتذہ اور طلباء کے نمائندوں کے ساتھ ایک ورکشاپ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ وفد نے وائس چانسلر ڈاکٹر سید منصور سرور سے بھی ملاقات کی۔ ڈاکٹر وولف اور ڈاکٹر سرور نے بین الاقوامی مالی امداد کے حصول کے لیے دونوں یونیورسٹیز کی فیکلٹی کے ذریعے پائیدار ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر گفتگو کی اور مستقبل کے منصوبوں پر بھی اتفاق کیا