Home اہم خبریں وکاڑہ یونیورسٹی کے وی سی کی گورنر پنجاب سے خصوصی ملاقات……ملاقات  میں ماحولیاتی تبدیلیوں پہ ساری جامعات کا کنسورشیم بنانے پہ بات چیت

وکاڑہ یونیورسٹی کے وی سی کی گورنر پنجاب سے خصوصی ملاقات……ملاقات  میں ماحولیاتی تبدیلیوں پہ ساری جامعات کا کنسورشیم بنانے پہ بات چیت

by Developer

اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمدنے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سےخصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں وائس چانسلر نے بڑھتی ہوئی ماحولیاتی تبدیلیوں کے برے اثرات کو کم کرنے کے حوالے سے تمام جامعات کا ایک کنسورشیم بنانے کےلیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ 
 کنسورشیم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ اس  پلیٹ فارم سے ساری یونیورسٹیاں مل کر ماحولیاتی تبدیلیوں کےحوالے سے تحقیق کریں گی اور اس کے ساتھ ساتھ معاشرے میں آگہی پیدا کرنے کےلیے مختلف کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اوکاڑہ یونیورسٹی اور جامعہ پنجاب اس میں صف اول کا کردار ادا کریں گی۔ 
اس کے علاوہ وائس چانسلر نے اوکاڑہ یونیورسٹی کی تعلیمی و انتظامی بہتری اور ترقی کے حوالے سے مختلف تجاویز گورنر کو پیش کیں۔ 
یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق پروفیسر ساجد رشید انوائرنمینٹل سائنسز میں وسیع تجربے کے حامل ہیں۔ وہ جامعہ پنجاب میں بطور ڈین فیکلٹی آف جیو سائنسز بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کے تحقیقی مقالہ جات ایک عرصے سے ماحولیاتی تبدیلیوں کے برے اثرات سے بچاو میں پالیسی ساز اداروں کےلیے مددگار ثابت ہورہے ہیں۔


You may also like

Leave a Comment