Home اہم خبریں سلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تیسرے سالانہ ادبی و ثفافتی میلے BLCF-2023کا آج بغداد الجدید کیمپس میں باقاعدہ آغاز………….. وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، کمشنر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور، ڈپٹی کمشنر ظہیر احمد جپہ، سید تابش الوری اور صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاول پور چوہدری ذولفقار علی مان نے بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کا آغاز کیا

سلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تیسرے سالانہ ادبی و ثفافتی میلے BLCF-2023کا آج بغداد الجدید کیمپس میں باقاعدہ آغاز………….. وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، کمشنر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور، ڈپٹی کمشنر ظہیر احمد جپہ، سید تابش الوری اور صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاول پور چوہدری ذولفقار علی مان نے بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کا آغاز کیا

by Developer

 اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تیسرے سالانہ ادبی و ثفافتی میلے BLCF-2023کا آج بغداد الجدید کیمپس میں باقاعدہ آغاز ہو گیاہے۔افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، کمشنر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور، ڈپٹی کمشنر ظہیر احمد جپہ، سید تابش الوری اور صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاول پور چوہدری ذولفقار علی مان نے بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کا آغاز کیا۔ اس موقع پر اصغر ندیم سید، جامی چانڈیو،حنا جیلانی، نذیر لغاری،سردار علی شاہ،پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، حفیظ خان، ڈینز، پرنسپل آ فیسر، دیگر اساتذہ اور افسران نے شرکت کی۔وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی کوشش ہوتی ہے کہ نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ادبی و ثقافتی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہو ں نے تیسرے بہاولپور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول میں تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور بہاولپور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول ہمیں نئے راستوں کو متعین کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس فیسٹیول کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے اس طرح کے ادبی و ثقافتی فیسٹیول سے ہمارے نوجوانوں کو اپنی ثقافت کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے۔ جامی چانڈیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب معاشرے کے لیے بہت ضروری ہے اور اس طرح کے فیسٹیول سے معاشرے کی تشکیل میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادب اور ثقافت کا تعلیم سے گہرا رشتہ ہے۔ دنیا بھر میں جامعات ادب وثقافت کے ساتھ جدید علوم کو ہم آہنگ کر کے ایک نیا تعلیمی انقلاب برپا کر رہی ہیں۔اس موقع پر تفصیلات بیان کرتے ہوئے شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے بتایا کہ پہلے روز 27 فروری کو عباسیہ کیمپس میں قرآت اینڈ نعت اور تقریری مقابلے منعقد کیے گئے اور رضوان اور معظم علی خان نے قوالی نائٹ میں شرکاء کو محضوظ کیا۔ بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کے چار روزہ تقریبات میں عقیل عباس جعفری، سجاد پرویز، نعیم مسعود، حسنین جمال، اظہر مجوکا، اجمل ساجد، جمیل پروانہ، موہن بھگت، ظہور احمد لوہار، واہاب بھگتی،جاوید اقبال، مجاہد بریلوی، آمنا مفتی، انوار سین رائے، فصیح باری خان، ہرمیت سنگھ، عمران عباس، محمد طاہر حسن، ناصر ادیب، ظفر اقبال سندھو، سیما کمرانی، شاکر شجاع آبادی، عباس تابش، آغا صدف مہدی، امبریں حسین امبر، اظہر فراغ، گل نوخیزاختر، جہانگیر مخلیز، انعام الحق جاوید، منصور آفاق، ندیم بھابھا، ناصرہ زبیری، سباحت عروج، شہبار نئیر، سلیم ساغر، شاہد مکلی، شوکت فہیم، سید تابش الوری، طاہر شہیر، عمیر نجمی، وصی شاہ، واصف علی، زاہد فخری، ذیشان اطہر، جنید سلیم، سلیم صافی اور دیگر نامور شخصیات شامل ہیں۔  اس موقع پر 20کتابوں کی تقریب رونمائی بھی منعقد کی جائے گی۔ روبرو سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ساتھ سیشن منعقد کیا گیا جس میں ان کی ذاتی زندگی، جدوجہد اور کامیابیوں سے متعلق گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ان کی کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔اس کے علاو حسنین جمال، مجاہد بریلوی، سیما کمرانی، خلیل الرحمان قمر، اوریا مقبول جان کے ساتھ خصوصی نشستیں منعقد ہوں گی۔ علاقائی موسیقی اور تھیٹر ڈراموں کا خصوصی اہتمام ہوگا۔ بہاولپور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کا اہم حصہ میڈیا کنکلیو ہے اس باردو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے حصے کا موضوع پاکستانی فلم انڈسٹری کل اور آج جس میں امان اللہ سپرہ، آمنا مفتی، انور سین رائے، فصیح بری خان، ہرمیت سنگھ، عمران عباس، محمد طاہر حسین، مجاہد بریلوی، نعیم مسعود، ناصر ادیب، نذیر لغاری اور ظفر اقبال سندھو شریک ہوں گے۔ اسی طرح دوسرے حصے کا موضوع بول کے لب آزاد ہیں تیرے، جس میں اشرف شریف، اظہر مجوکا، گل نو خیز اختر، ارشد احمد عارف، جنید سلیم، محسن بھٹی، نسیم شاہد، اوریا مقبول جان، سجاد جہانیاں، سجاد میر، سلیم صافی، شاہد اجمل ملک، شاکر حسن شاکر، توفیقا بٹ شریک ہوں گے۔ان تقریبات کے منتظم ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے بتایا کہ فیسٹیول کے موقع پر بغدا دالجدید کیمپس میں کتابوں کی نمائش،پھولوں کی نمائش، صنعتی و دستکاریوں کی نمائش، زرعی نمائش اور کھانوں کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔

You may also like

Leave a Comment