Home اہم خبریں یو ای ٹی لاہور ، چینی ثقافت کے اثرات  پر پانچواں سیمینار ، طلبا و فکلیٹی کی کثیر تعداد کی شرکت……..سیمنار کا مقصد چین کی متنوع ثقافت کو جاننا اور پاکستانی معاشرے پر اس کے اثرات کا جائزہ لینا تھا

یو ای ٹی لاہور ، چینی ثقافت کے اثرات  پر پانچواں سیمینار ، طلبا و فکلیٹی کی کثیر تعداد کی شرکت……..سیمنار کا مقصد چین کی متنوع ثقافت کو جاننا اور پاکستانی معاشرے پر اس کے اثرات کا جائزہ لینا تھا

by Developer

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور  میں چینی ثقافت کے اثرات پر ایک  روزہ سیمنار کا اہتمام کیا گیا ، جس کا مقصد طلبا کو چین کی متنوع ثقافت کے بارے میں آگاہ کرنا اور پاکستانی معاشرے پر اسکے اثرات کا جائزہ لینا تھا ۔وائس چانسلر ڈاکٹر سید منصور سرور کی سرپرستی  میں ڈائریکٹر چائنہ اسٹڈی سینٹر ، ڈین فکلیٹی آف نیچرل سائنس ، اسلامک اسٹڈیز ڈاکٹر شاہد رفیق نے ڈیپارٹمنٹ چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف سوشل سائنس اینڈ ماڈرن لینگویچز ڈاکٹر مہوش ریاض کے تعاون سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار محمد آصف بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر مہوش ریاض کی جانب سے سیمینارز کے سلسلے کا یہ پانچواں سیمینار تھا ۔ سیمینار کا مقصد  متنوع چینی ثقافت  کے ان رازوں کو تلاش کرنا تھا جن کے ذریعے چین دنیا بھر میں مقبول ہوا ۔ اسسٹنٹ پروفیسر، چائنہ سٹڈی سنٹر ڈاکٹر بشریٰ حنیف اور اویس، انچارج، کنفیوشس سیٹ اینڈ انسٹرکٹر نے طلبا کو چینی ثقافت سے اآگاہ کیا ۔ انہوں نے طلبا کو چینی ثقافت کو سمجھنے اور چینی زبان کو سیکھنے کی ترویج دی اور فوائد سے آگاہ کیا

You may also like

Leave a Comment