فیکلٹی آف سوشل سائنسز، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور نے سینٹر فار پیس اینڈ کنفلیکٹ ریزولوشن اور ایس ڈی جیز کولابریشن سنٹر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے اشتراک سے عالمی بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منایا۔اس ہفتے کو منانے کا مقصدمختلف مذاہب کے ماننے والے ہم وطنوں کے درمیان ہم آہنگی اور یگانگت کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر امن، بھائی چارے اور بقاء باہمی کے فروغ کے لیے آگاہی واک بھی ہوئی جس کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے کی۔اس موقع پر چیئرمین شعبہ پولیٹیکل سائنس پروفیسر ڈاکٹر مصور حسین بخاری اور طلباء وطالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اپنے پیغام میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اکیڈمیا کی کوششوں پرزور دیا۔ اس دوران پروفیسر ڈاکٹر مصور حسین بخاری نے بہاول پور میں واقع مختلف گرجا گھروں اور مندروں کا دورہ کیا تاکہ باہمی محبت اور احترام کا پیغام پہنچایا جائے۔ اس ہفتے کے دوران بین المذاہب دیرپا ہم آہنگی کے لیے سیمینار بھی منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر عبدالستار پاسٹر ڈیوڈ بیدی، پنڈت کشوری لال اور جمشید کریم خان نے خطا ب کیا۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والی ان تقریبات میں مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان باہمی محبت اور احترام کو اجاگر کرنے کے لیے تقریبات منعقد ہوئی تاکہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جائے۔
سینٹر فار پیس اینڈ کنفلیکٹ ریزولوشن اور ایس ڈی جیز کولابریشن سنٹر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے اشتراک سے عالمی بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ
27