فروری۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے جوہرٹاؤن میں کلئیرپاتھ انسٹی ٹیوٹ کاافتتاح کردیا۔اس موقع پر سی ای او کلئیرپاتھ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹروقاص وہاب،ڈاکٹرطاہرمحمود ودیگر عہدیداران اورطلبا ء طالبات کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔سی ای اوکلئیرپاتھ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹروقاص وہاب نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کی آمدپرگلدستہ پیش کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کلئیرپاتھ انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح کے بعد تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا اور ٹریننگ سنٹرکادورہ بھی کیا۔تقریب کے دوران سی ای او کلئیرپاتھ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹروقاص وہاب نے حاضرین سے خطاب کیا اور نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کو یادگاری شیلڈبھی پیش کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر کلئیرپاتھ انسٹی ٹیوٹ کی کامیابی کیلئے دعابھی کی۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹروقاص وہاب کو نیک کام کے آغازپرمبارکباددیتے ہیں -پوری دنیامیں طب کے شعبہ سے دلچسپی رکھنے والے افرادخدمت انسانیت میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔کلئیرپاتھ انسٹی ٹیوٹ انشاء اللہ بہترین کامیابیاں حاصل کرے گا۔کلئیرپاتھ انسٹی ٹیوٹ میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکی تعاون سے طلبا ء وطالبات کو ڈینٹشری کے جدیدتربیتی کورسزکرو ائے جارہے ہیں۔حکومتی نمائندہ ہونے کے ناطے ڈاکٹروقاص وہاب کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتاہوں۔پاکستان میں ڈینٹشری کے شعبہ میں جدیدعلوم متعارف کروانے کی اشدضرورت ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہکلئیرپاتھ انسٹی ٹیوٹ کی خدمات کو پاکستان میں خوش آمدیدکہیں گے۔اللہ پاک ہمیں پاکستانی عوام کی خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔کلئیرپاتھ انسٹی ٹیوٹ سے معیاری ڈینٹل سروسزکی امیدکرتے ہیں۔
سی ای او کلئیرپاتھ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹروقاص وہاب نے اظہارخیال کرتے ہوئے بتایاکہ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم ہمارے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم کی ذات سے بہت کچھ سیکھنے کوملاہے۔کوروناکے دورمیں پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے ریسرچ کی فیلڈمیں پوری دنیا میں اپنالوہامنوایاہے۔یہ کہناغلط نہ ہوگا کہ پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے کوروناکے دوران کئی انسانی جانوں کومحفوظ بنایاہے۔
۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے جوہرٹاؤن میں کلئیرپاتھ انسٹی ٹیوٹ کاافتتاح کردیا
36