:سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان 70برس سے گہرے اورمضبوط روابط ہیں جس کی تشہیر کے لئے نوجوان طلباء کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ریجنل انٹیگریشن سنٹرکے زیر اہتمام پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانہ اور پاکستان ریسرچ سنٹر کے اشتراک سے ’چین کے گورننس سسٹم اور ڈویلپمنٹ ماڈل‘ پرالرازی ہال میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیئرپرسن شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر ارم خالد، چیئرمین شعبہ تاریخ پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان ریسرچ سنٹر کرنل (ر)خالد تیمور اکرم، ڈائریکٹر ریجنل اینٹیگریشن سنٹر ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی،فیکلٹی ممبران، محققین اورپنجا ب یونیورسٹی میں زیر تعلیم چائنیز طلباء نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے کہا کہ سی پیک اور ون بیلٹ روڈ منصوبہ خطے کی خوشحالی کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے جس کی تکمیل کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اساتذہ، طلباء کے ایکسچینج پروگرام سمیت لوگوں کا لوگوں کا رابطہ اور ثقافتی ورثہ کو اجاگر کرنے کیلئے ہر سطُح پر اقدامات کئے جانے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جامعات میں چینی زبان اور چین میں اردو زبان کو فروغ دینے کے لئے سنٹر ز قائم ہونے چاہیے تاکہ زبانوں سے واقفیت ہو سکے اور بحرانوں میں ایک دوسرے کا مزید اچھے طریقے سے دفاع کیا جاسکے۔ انہوں نے بہترین تقریب کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی ورکشاپس سے نوجوان سکالرز کو فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر ممالک کے بارے زیادہ سے زیادہ جاننے کا موقع ملتا ہے۔ ڈاکٹر ارم نے کہا کہ چین دنیا بھر کے ممالک کو قریب لانے، انسانیت کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپوراقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ میں چائنہ کے مفادات کم ہیں پھر بھی وہ اس کی کامیابی کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ فیک نیوز کے ذریعے چین کے خلاف پراپیگنڈہ کا تدارک کرنے کے لئے میدان عمل میں پاکستانی قوم کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر محبوب حسین نے کہا ہے کہ دنیا نے بہت جنگیں دیکھیں ہیں لیکن ممالک تجارت کے ذریعے سے ہی ایک دوسرے کے قریب آئے اور ترقی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں قائم کرنے کے لئے سی پیک جیسے منصوبوں کی کامیابی ضروری ہے جس کے لئے تنازعات سے بچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قراقرم ہائی وے پاکستان اور چین کی گہری اور بے مثال دوستی کا ثبوت ہے۔ کرنل (ر) خالد تیمور اکرم نے کہا کہ ریجنل انٹیگریشن سنٹر کے قیام کے بعد سے آذر بائیجان، ازبکستان، قازقستان سمیت جنوبی ایشائی مما لک کے ساتھ ہر سطح پر روابط کو فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین عملی اقدامات کے ذریعے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا رہا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کا ترقیاتی ماڈل قابل ستائش ہے جس ترقی پذیر ممالک کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی سالوں میں چین کا شمار افیون اگانے والے ممالک میں ہوتا تھا جبکہ آج ان کا جی ڈی پی 17.96ٹریلین ڈالر پر محیط ہے۔
پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام جاب فیئر
……2….