Home اہم خبریں پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سوشل ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل انٹرپرینیور شپ کے زیر اہتمام سیمینار

پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سوشل ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل انٹرپرینیور شپ کے زیر اہتمام سیمینار

by Developer

:پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سوشل ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل انٹرپرینیورشپ کے زیر اہتمام ڈیجیٹل فری لانسنگ ایجنسی کنیکٹڈ پاکستان کے تعاون سے’ڈیجیٹل فری لانسنگ لیڈنگ ٹو انٹرپرینیورشپ‘ کے موضوع پرسیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ جبیں، پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد، فیکلٹی ممبران اور یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے 200 سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر ساجد رشید اور ڈاکٹر کامران عابد نے طلباء کو نئی مہارتوں بالخصوص آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ سے آراستہ کرنے کے لیے یونیورسٹی کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر طاہرہ جبیں نے سیمینار کے اغراض و مقاصد بیان کیے جبکہ سیمینار سے نوجوان کاروباری افراد اور ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

You may also like

Leave a Comment