ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور میں بزنس
انکیوبیشن سنٹر کی عمارت کی تعمیر کا افتتاح وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ
یاسر ہمایوں اور چیئرمین ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے کیا۔ عرفان
اقبال شیخ نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں بزنس انکیوبیشن سنٹر کی تعمیر
کیلئے فنڈنگ مہیا کی، عمارت کی تعمیر پر 3 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد لاگت
آئے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے منصوبے کی اہمیت سے متعلق
بریفنگ دی۔ انھوں نے بتایا کہ بزنس انکیوبیشن سنٹر کے ذریعے سے طالبات میں
ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لیے معاونت فراہم کی جائے گی اور اس سنٹر کا
مقصد طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اینٹرپرینورشپ کی جانب مائل کرنا ہے
تاکہ وہ اپنا مستقبل محفوظ بنا سکیں۔وائس چانسلر نے پراجیکٹ کی فنڈنگ مہیا
کرنے پر عرفان اقبال شیخ کے جذبے کو سراہا۔ وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ
یاسر ہمایوں نے افتتاحی تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم صرف سرکاری
ملازمت کے حصول تک محدود نہیں ہونی چاہیےاوراینٹرپرینورشپ کے ذریعے سے
نوجوانوں کو با اختیار بنایا جا سکتا ہے۔ صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز
آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ بزنس مین پاکستان میں
کاروبار کر کے ہی دولت کماتے ہیں، کاروباری افراد کی ذمہ داری ہے کی
یونیورسٹیوں کی مالی معاونت کریں۔ انھوں نے اعلان کیا کہ بزنس انکیوبیشن
سنٹر میں پراجیکٹس کرنے والے طلباء کو ابتدائی فنڈنگ دیں گے۔ اُن کا کہنا
تھا کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات ہمارا اثاثہ ہیں، ہمیں ان کے مستقبل
کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرتے رہنا چاہیے۔ بزنس انکیوبیشن سنٹر
پراجیکٹ کی افادیت سے متعلق ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سید وقاص نے
بریفنگ دی۔ تقریب میں وائس چانسلر لاہور کالج ڈاکٹر بشری مرزا، ایم پی اے
نیلم حیات، ڈاکٹر رافعہ طاہر، ڈاکٹر دردانہ ملک، رجسٹرار شجاعت منیف
قریشی، سید محب شمسی، محمد کاشف ، ڈاکٹر وہاب علی ، احمد فرازسمیت دیگر
افسران نے شرکت کی۔ بزنس انکیوبیشن سنٹر کی عمارت کی تعمیر 3 مہینوں میں
مکمل ہوگی جس کی مکمل فنڈنگ عرفان اقبال شیخ کی جانب سے مہیا کی گئی ہے۔
ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں بزنس انکیوبیشنسنٹر کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح ……..چیئرمین ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ کی منصوبے کیلئے3 کروڑ روپے سے زائد کی فنڈنگ
30