Home اہم خبریں لاہور07جنوری2023…گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں سی ای او/ بانی کلیئر پاتھ انسٹیٹیوٹ (Clear path Institute) ڈاکٹر وقاص وہاب کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

لاہور07جنوری2023…گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں سی ای او/ بانی کلیئر پاتھ انسٹیٹیوٹ (Clear path Institute) ڈاکٹر وقاص وہاب کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

by Developer
لاہور07جنوری2023…گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں سی ای او/ بانی کلیئر پاتھ انسٹیٹیوٹ (Clear path Institute) ڈاکٹر وقاص وہاب کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ اتحادی حکومت کی پوری توجہ عوام کی خدمت کی طرف مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے اپنے ادوار میں صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی۔ گورنر پنجاب نے کلیئر پاتھ انسٹیٹیوٹ کے تحت کم وسیلہ طبقے کے لیے سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مخیر افراد کے تعاون اور سماجی ذمہ داری کے تحت چلنے والے ادارے کے ذریعے دور دراز اور غریب لوگوں کے لیے ڈینٹل سہولیات مہیا کرنا قابل تحسین ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ خدمت خلق سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بہت سے ایسے فلاحی ادارے ہیں جو انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے بھر پور طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔  اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے موبائل ڈینٹل ہونٹ کا افتتاح بھی کیا۔
سی ای او /بانی کلیئر پاتھ انسٹیٹیوٹ (Clear path Institute) ڈاکٹر وقاص وہاب نے کہا کہ فلاح وبہبود کے اس منصوبے کو پورے ملک میں پھیلانے کے لیے کوشاں ہیں۔

You may also like

Leave a Comment