Home اہم خبریں فیکلٹی کی نئی عمارت کی تکمیل اور بہترین کلاس رومز اور لیبارٹریوں کی فراہمی سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تدریس اور تحقیق میں جامعہ کو ممتاز مقام حاصل ہوا ہے۔ 

فیکلٹی کی نئی عمارت کی تکمیل اور بہترین کلاس رومز اور لیبارٹریوں کی فراہمی سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تدریس اور تحقیق میں جامعہ کو ممتاز مقام حاصل ہوا ہے۔ 

by Developer
ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین طاہر نے کہا ہے کہ ہے کہ فیکلٹی کی نئی عمارت کی تکمیل اور بہترین کلاس رومز اور لیبارٹریوں کی فراہمی سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تدریس اور تحقیق میں جامعہ کو ممتاز مقام حاصل ہوا ہے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں تعلیم اور تحقیق میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ اُن کی سرپرستی اور رہنمائی میں نئی فیکلٹی بلڈنگ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پی ایچ ڈی کوالیفائیڈ اساتذہ کی بڑی تعداد میں تعیناتی ہوئی۔ اُنہوں نے کہا کہ آئی ٹی گریجویٹس کے لئے ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ملازمت اور انٹرپرینورشپ میں بے پناہ مواقع ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں آئی ٹی ایجوکیشن کے بہترین معیار کی بدولت انٹرنیشنل کنسورشیم برائے آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے دنیا بھر میں ملازمت کے لئے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو اپنے خصوصی پینل کا حصہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار سمسٹر کے داخلے جاری ہیں۔فیکلٹی آف کمپیوٹنگ جن پروگراموں میں داخلے فراہم کررہی ہے اُن میں بی ایس کمپیوٹر سائنس، بی ایس انفارمیشن سسٹم، بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی، بی ایس سافٹ ویئر انجینئرنگ، بی ایس ارٹی فیشل انٹیلی جنس، بی ایس انفارمیشن سیکورٹی، بی ایس ڈیٹا سائنس اور بی ایس شماریات شامل ہیں۔ یہ جدید ترین پروگرام گلوبل آئی ٹی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ہیں اور طلباء وطالبات کے لئے سنہری مستقبل کا بہترین موقع ہے۔ داخلوں کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ eportal.iub.edu.pkپر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment