ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے کہا ہے کہ نئی فیکلٹی کاقیام اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی توسیع و ترقی کا حصہ ہے۔ فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے وژن کے مطابق قائم کی گئی ہے تاکہ خطے میں سائنسز کے مضامین میں تدریس و تحقیق کو فروغ دیا جا سکے۔ انہو ں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کا قیام پاکستان بھر میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو ایک منفرد مقام دلاتا ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں 12 شعبہ جات ہیں اور فزکس کے شعبوں میں جدید ترین تحقیق کی بدولت اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی قومی اور بین الاقوامی رینکنگ میں غیر معمولی اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فیکلٹی میں اس وقت موسم بہار کے سیمسٹر کے داخلے جاری ہیں۔ ان میں بی ایس جیوگرافی، بی ایس ریموٹ سنسگ اینڈ جی آئی ایس، بی ایس میتھمیٹیکس اور بی ایس فزکس پروگرام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مضامین کے گریجویٹس کی مارکیٹ میں بہت مانگ ہے اور ٹیچنگ کے ساتھ ساتھ صنعتی و تحقیقی اداروں میں بھی ان نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع ہیں۔ داخلوں کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ eportal.iub.edu.pkپر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔
نئی فیکلٹی کاقیام اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی توسیع و ترقی کا حصہ ہے۔…… فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے وژن کے مطابق قائم کی گئی ہے ……ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
44