Home اہم خبریں وزیراعظم شہباز شریف نے صحبت پور میں سمارٹ سکول کا افتتاح کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے صحبت پور میں سمارٹ سکول کا افتتاح کیا

by Developer

وزیراعظم شہباز شریف نے صحبت پور میں سمارٹ سکول کا افتتاح کر دیا ، یہ سمارٹ سکول سیلاب سے تباہی کا شکار علاقے میں 2 ماہ کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیاگیا۔بدھ کو صحبت پور کے ایک روزہ دورہ کے موقع پر وزیراعظم نے اس سکول کا افتتاح کیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر سکول میں آئی ٹی کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ سکول میں الیکڑانک سمارٹ بورڈز (تختہ سیاہ) مہیا کئے گئے ہیں ۔ وزیراعظم نے سمارٹ سکول کو بلوچستان میں پہلے دانش سکول میں تبدیل کرنے کا اعلان بھی کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم سکول کے بچوں سے گھل مل گئے ۔ وزیراعظم طالب علموں کے ساتھ ان کے کلاس رومز میں بیٹھ گئے ۔ وزیراعظم نے بچوں کے ساتھ کھیل میں بھی حصہ لیا۔ طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم و تربیت اور ہنر مندی سے ہی غربت وجہالت کا مقابلہ ممکن ہے،

آپ کی تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس سے ہم پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں، آپ کی تعلیم سے ہی انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی آپ کی ترقی ہے، آپ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے

You may also like

Leave a Comment