Home اہم خبریں  گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور چانسلرز یونیورسٹیوں سے متعلق مختلف سمریوں کی منظوری دے دی 

 گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور چانسلرز یونیورسٹیوں سے متعلق مختلف سمریوں کی منظوری دے دی 

by Developer

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور چانسلرز یونیورسٹیوں سے متعلق مختلف سمریوں کی منظوری دے دی ۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے ملازمین کے لیے پنجاب ریگولرازیشن ایکٹ 2018 کو اپنانے کی منظوری دے دی۔ گورنر/چانسلر نے انتظامی محکمے کو ہدایت کی ہے کہ اس ایکٹ کے تحت صرف وہ کنٹریکٹ ملازمین جو قانونی طریقے سے بھرتی کیے گئے ہیں ان کی مستقلی کے کیسز کا پنجاب ریگولرازیشن ایکٹ 2018 کے تحت جائزہ لیا جائے گا اور غیر قانونی تقرریوں کی تحقیقات کرنے کے بعد مجاز اتھارٹی کو 30 دن کے اندر پیش کی جائیں۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد شوکت ملک ، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کو وائس چانسلر لیہ کی پوسٹ کا تین ماہ یا اس پوسٹ پر وائس چانسلرکی مستقل تعیناتی تک  اضافی چارج دے دیا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کو گورنمنث کالج یونیورسٹی،فیصل آباد کے سیلیکشن بورڈ کا تین سال کی مدت یا ان کی بطور مدت وائس چانسلر ختم ہونے تک ممبر نامزد کر دیا۔گورنر پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر کامران، ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کو غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کو عرصہ تین سال یا ان کی ریٹائرمنٹ ان دونوں میں سے جو پہلے ہو پرو وائس چانسلر تعینات کر دیا۔

You may also like

Leave a Comment