Home اہم خبریں پنجاب کے  14 ہزار 55 کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کرنے کی سفارش…. ایس ایس ایز، اے ای اوز ریگولر ہونے کیلئے پبلک سروس کمیشن امتحان سے مستثنیٰ قرار …….وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت خصوصی وزارتی کمیٹی کا اجلاس

پنجاب کے  14 ہزار 55 کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کرنے کی سفارش…. ایس ایس ایز، اے ای اوز ریگولر ہونے کیلئے پبلک سروس کمیشن امتحان سے مستثنیٰ قرار …….وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت خصوصی وزارتی کمیٹی کا اجلاس

by Developer
صوبائی وزیر پارلیمانی امور، تحفظ ماحول و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت خصوصی وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب بھر کے  14 ہزار 55 کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز (ایس ایس ایز) اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (اے ای اوز) کو ریگولر کرنے کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی کے اجلاس میں صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس اور سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز ریگولرائزیشن موومنٹ کے صدر چودھری محمد سرفراز، کنوینر محمد عمران اور جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین کمیٹی محمد بشارت راجہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے حالیہ ایکٹ کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب ریگولرائزیشن کے کیسز پر فیصلہ کرنے کے مجاز ہیں لہذا یہ سفارشات بھی منظوری کیلئے وزیراعلی اور کابینہ کو بھجوائی جائیں گی۔ ایس ایس ایز اور اے ای اوز کو ریگولر ہونے کے لئے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں امتحان دینے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ وزیر سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ یہ اساتذہ 10 سال سے کنٹریکٹ پر تھے لہذا انہیں ریگولر کرنا چاہیئے۔
وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ریگولر کرنے کا فیصلہ کر کے کنٹریکٹ اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز ریگولرائزیشن موومنٹ کے نمائندوں نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ارکان کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں تنظیم کے نمائندوں نے صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی اوران کا شکریہ ادا کیا۔
٭٭٭٭٭

You may also like

Leave a Comment