Home اہم خبریں  پر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز نے یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں منعقدہ ایک روزہ سیمینار میں شرکت کی

 پر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز نے یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں منعقدہ ایک روزہ سیمینار میں شرکت کی

by Developer
وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز نے یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں منعقدہ ایک روزہ سیمینار میں شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مشترکہ تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کا سب سے قابل عمل سماجی خدمات میں حصہ ڈالنا اور مالی خودمختاری کے لیے صنعتی مصنوعات کو بڑھانا ہے۔ تمام شرکاء نے ماحولیاتی تبدیلی، پائیداری اور تحفظ کے کنسورشیم کے لیے ایک مرکزی یونیورسٹی ہونے پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے کردار کو سراہا۔ سیمینار میں ملک بھر سے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے مشترکہ تحقیق کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے پراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی کاوشوں کو سراہا۔ مستقبل میں اس کنسورشیم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مزید ایکشن پلان ترتیب دیا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment