Home اہم خبریں یو ای ٹی لاہور، 16 ویں جیو ٹیکنیکل انجینئرنگ کانفرنس، ملکی، غیر ملکی مندوبین کی شرکت

یو ای ٹی لاہور، 16 ویں جیو ٹیکنیکل انجینئرنگ کانفرنس، ملکی، غیر ملکی مندوبین کی شرکت

by Developer
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر اہتمام دو روزہ 16ویں انٹر نیشنل جیو ٹیکنیکل انجینئرنگ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کا انعقاد سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ یو ای ٹی لاہور، نیسپاک اور پاکستان جیو ٹیکنیکل انجینئرنگ سوسائٹی کے اشتراک سے کیا گیا۔کانفرنس میں نامور جیو ٹیک ماہراور پروفیسر ایمریٹس یونیورسٹی آف ٹوکیو پروفیسر ڈاکٹر اکو تووھاتا نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔
پاکستان کے ماہر جیو ٹیکنیکل،ماہر ڈیمز،اور صدرپاکستان جیو ٹیکنیکل انجینئرنگ سوسائٹی(پی جی ای ایس) انجینئر امجد آغا نے افتتاحی تقریب میں خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔انہوں نے جیو ٹیکنیکل پیشے کی اہمیت اور 1973میں قیام پاکستان کے بعد سے ہی پاکستان میں پیشہ ور افراد تک جیو ٹیکنیکل علم کو پھیلانے میں پی جی ای ایس کے کردار پر روشنی ڈالی۔وائس چانسلریو ای ٹی لاہورپروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرورنے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پرپی جی ای ایس کا شکریہ ادا کیا۔کانفرنس میں سینئر بین الاقوامی ماہرین نے پانچ کلیدی لیکچرز دئیے اور دو روزہ کانفرنس میں پانچ ٹیکنیکل سیشنز میں مصنفین کی جانب سے تیس تحقیقی مقالے بھی پیش کئے گئے۔
اس بین الاقوامی کانفرنس میں 400سے زائد انجینئرز،ماہرین ارضیات،متعلقہ پیشہ ور افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور قازقستان کے عالمی شہرت یافتہ ماہرین نے بھی شرکت کی۔امریکہ سے انٹرنیشنل سوسائٹی آف جیو ٹیکنیکل انجینئرنگ کے صدر مارک بالوز نے سو سائٹی کا تعارف کروایا۔ کانفرنس میں ڈینز اور رجسٹرارسمیت سینئر اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

You may also like

Leave a Comment