…گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں فلاحی تنظیم اخوت فانڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب، کامران شمس،سلیم رانجھا، بہاولپور اکنامک ڈویلپمنٹ فورم کے رانا طارق، ڈاکٹر رضوان اور میاں شاہد اقبال نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سیلاب زدگان کی بحالی، مکانات کی تعمیر اور بالخصوص سیلاب متاثرین کو سیلاب کے ٹراما سے باہر نکالنے کے لیے کام کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر یونیورسٹیوں نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان اور فنڈز اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ سیلاب زدہ علاقوں میں جا کر بڑھ چڑھ کر کام کیا ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے سماجی، معاشی اور نفسیاتی اثرات سے باہر آنے میں کافی وقت لگے گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو ٹراما سے نکالنے میں مدد کے لیے میکنیزم بنایا جائے گا۔انہوں نے جامعات کے طلبہ پر زور دیا کہ سیلاب زدگان کو نفسیاتی اثرات سے باہر نکالنے میں کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بتانے کی ضرورت ہے کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے فلاحی تنظیم کے سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر نو اور دوسرے بحالی کے کاموں کو سراہا۔گورنر پنجاب نے بہاولپور اکنامک ڈویلپمنٹ فورم (بی ای ڈی ایف)کی ٹیم کے ہمراہ فورم کی طرف سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا چیک بھی اخوت فانڈیشن کو دیا۔انہوں نے کہا کہ اس کار خیر کا مقصد بہاولپور ڈویژن کے بچوں کو تعلیمی وضائف دینا ہے۔
پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر یونیورسٹیوں نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان اور فنڈز اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ سیلاب زدہ علاقوں میں جا کر بڑھ چڑھ کر کام کیا ۔……گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان ۔……
368