صوبائی وزیرزراعت حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ”سوہانجنا“کے پودے پر بہاؤالدین زکریایونیورسٹی کی جدید تحقیق نے جو راہیں متعین کی ہیں وہ نہ صرف قابل بیان ہیں بلکہ قابل ستائش بھی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ ایگرانومی اور ہائرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے منعقدہ سانجھی کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پرنسپل ڈاکٹر عذرا یاسمین کی پندرہ سالہ تحقیق رنگ لے آئی ہے کہ جنوبی پنجاب میں پایا جانے والا ایک عام سا پودا جسے عرف عام میں ”سوہانجنا“ کہتے ہیں اس سے ایک ایسا محلول تیار کیا گیاہے کہ جو گندم، مکئی، کپاس سمیت تمام پھل دار او رپھول دار پودوں کی بہترین نشوونما کے لیے استعمال کیاجاتا ہے اور اس کے استعمال سے فصلوں پر مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جنہیں زرعی ماہرین نے بھی تسلیم کیا ہے۔سید حسین جہانیاں گردیزی نے مزید کہا کہ بہاؤ الدین زکریایونیورسٹی کے شعبہ ایگرانومی کے زیراہتمام تیار کیاجانے والا محلول سانجھی سے متعلق تما م فارمرز کو آگاہی فراہم کی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کی تشہیر اس سطح پر کی جائے اس سے ایک عام فارمرز کو بھی فائدہ پہنچے۔
بہاؤ الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا کہ صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی کی خدمات پر بھی ہمیں فخر ہے۔ڈاکٹر منصور اکبر نے کہا کہ صوبائی وزیر کی اس خطے کے لیے جو خدمات ہیں وہ ناقابل بیان ہیں۔ مزید براں انہوں نے بہاؤ الدین زکریایونیورسٹی کی تعمیر و ترقی و ترویج میں جو کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل تحسین ہے۔پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ایک عام”سوہانجنا“کے پودے سے جو محلول تیار کیا گیا ہے اور جس طرح ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے اس کی تشہیر کی جارہی ہے وہ قابل ستائش ہے. انہو ں نے کہاکہ ایک ایسے تحقیق شدہ پروڈکٹ کی اشد ضرورت تھی کہ جو بہت کم خرچ اور بالا نشین ہے اور اس سے ہر فارمر باآسانی استعمال بھی کرسکتا ہے. وائس چانسلر نے ڈاکٹر حکومت علی، ڈاکٹر ناظم حسین لابر اور ڈاکٹر عذرا یاسمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہائر ایجوکیش کمیشن کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جنہو ں نے ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ کے زیراہتمام بہاء الدین زکریایونیورسٹی 13.85 ملین کی گرانٹ دی۔ تقریب سے ڈاکٹر عذرا یاسمین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانجھی تک پہنچنے کے لیے جس قدر تعاون مجھے میرے اپنے ساتھیوں کا رہا ہے میں ان کے بارے میں بتا نہیں سکتی کہ کس سطح پر انہو ں نے مجھے سپورٹ کیا جبکہ اس پراجیکٹ مکمل ہونے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی اور ڈاکٹر حکومت علی اور ڈاکٹر ناظم حسین لابر کا تعاون شامل حال رہا. اس پر میں ان کی بے حد ممنون ہوں۔
بعدازاں تقریب میں صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی نے شیلڈز تقسیم کیں۔ اس موقع پررانا مشتاق، طلباء و اساتذہ کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شجرکاری کے سلسلہ میں صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو ر اکبر کنڈی، وائس چانسلر نواز شریف یونیورسٹی ڈاکٹر محمد آصف، ایچ ای سی کے نمائندہ ڈاکٹر غلام سرور، رانا مشتاق، ڈاکٹر شہزاد بسرا، ڈاکٹر اشفاق چٹھہ، ڈین ڈاکٹر حکومت علی نے پودے لگائے۔
سوہانجنا“کے پودے پر بہاؤالدین زکریایونیورسٹی کی جدید تحقیق نے جو راہیں متعین کی ہیں وہ نہ صرف قابل بیان ہیں بلکہ قابل ستائش بھی ہیں……. صوبائی وزیر زراعت کاشعبہ ایگرانومی اور ہائرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے منعقدہ سانجھی کی لانچنگ تقریب سے خطاب
157
previous post
1 comment
nice news