پاکستان پوسٹ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی 100 سالہ تقریبات کی مناسبت سے 100 روپے کا یادگاری ٹکٹ جاری کیا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہےکہ سال 2025 اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ سال 1925 میں نواب سر صادق محمد خان عباسی والی ریاست نے جامعہ عباسیہ بہاولپور قائم کی جو آج ایک نامور پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے طور پر قومی اور عالمی افق پر جگمگا رہی ہے۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف نے کہا ہے کہ جامعہ عباسیہ کے قیام کی 100 سالہ تقریبات گزشتہ سال سے جاری ہیں اور اساتذہ کرام طلباو طالبات ایلومینائی اور سول سوسائٹی ان تقریبات کو بھرپور انداز سے منا رہی ہے۔ 1925 میں قائم ہونے والی جامعہ عباسیہ بہاول کی بنیاد دراصل 1879 میں نواب محمد صادق چہارم نے مدرسہ صدر دینیات کی شکل میں رکھی جو ترقی کرکے جامعہ عباسیہ کہلائی ۔ 1964 میں ویسٹ پاکستان آرڈیننس کے تحت اسے جامعہ اسلامیہ بہاولپور کا درجہ دے دیا گیا ۔ سال 1975 میں حکومت پنجاب نے جامعہ اسلامیہ کو اپ گریڈ کر کے مکمل پبلک سیکٹر یونیورسٹی چارٹرڈ کا درجہ دے دیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اسوقت 6 کیمپسز ہیں جو بہاول پور, بہاولنگر ، رحیم یار خان اور لیاقت پور میں قائم ہیں۔ اس وقت 40000 آن کیمپس اور 1 لاکھ سے زائد آف کیمپس طلباوطالبات کو 1200 اساتذہ کرام 300 مضامین میں زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں قائم فیکلٹیز میں ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹ، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ آرٹیفیشنل اینٹیلیجنس ، سائینسز، ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز، اسلامک اسٹڈیز، لینگوئجز، لاء اور سوشل سائنسز نمایاں ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکا قومی اور علاقائی سطح پر فروغ تعلیم کے ساتھ ساتھ ثقافتی ، سماجی اور معاشی اثر نمایاں ہے۔ یہ جامعہ اردو، انگریزی ، سرائیکی، عربی اور فارسی زبانوں کی ترویج کے ساتھ ساتھ قوم کو ماہرین تعلیم ، سیاست دان ، سول سرونٹس ، سائنس دان ،بزنس مین، اور مذہبی سکالرز فراہم کر رہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورعلاقے کے عظیم تہذیبی ورثے کی پاسدار اور امین ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ حکومت پاکستان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکی سو سالہ تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے یادگاری ٹکٹ جاری کیا۔ اس یادگاری ٹکٹ پر فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹ کی عمارت کی تصویر کو نمایاں کیا گیاہے جو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکی علاقائی اور قومی اہمیت اور زرعی تحقیق و معیشت میں نمایاں کردار کو ظاہر کرتی ہے۔
پاکستان پوسٹ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی 100 سالہ تقریبات کی مناسبت سے 100 روپے کا یادگاری ٹکٹ جاری کیا ہے……….
یونیورسٹی بہاول پور کے اسوقت 6 کیمپسز ہیں جو بہاول پور, بہاولنگر ، رحیم یار خان اور لیاقت پور میں قائم ہیں۔ اس وقت 40000 آن کیمپس اور 1 لاکھ سے زائد آف کیمپس طلباوطالبات کو 1200 اساتذہ کرام 300 مضامین میں زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔
48