Home اہم خبریں جی سی یو میں انٹرمیڈیٹ طلباء کی سالانہ آرٹ نمائش……مائش کا افتتاح جی سی یو کے رجسٹرار ڈاکٹر شوکت علی نے کیا۔ ا

جی سی یو میں انٹرمیڈیٹ طلباء کی سالانہ آرٹ نمائش……مائش کا افتتاح جی سی یو کے رجسٹرار ڈاکٹر شوکت علی نے کیا۔ ا

نمائش دیکھنے کے لیے آنے والے شرکاء اور اساتذہ نے نوجوانوں کے کام کے اعلیٰ معیار کو بے حد سراہا اور کہا کہ ہر فن پارہ طلباء کی محنت، لگن اور انفرادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے

by Ilmiat

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی اسلم منہاس فائن آرٹس سوسائٹی کے زیرِ اہتمام سلام ہال میں سالانہ آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں انٹرمیڈیٹ کے 30 طلباء نے اپنے شاندار فن پاروں کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور فنی مہارت کو اجاگر کیا۔ 
نمائش کا افتتاح جی سی یو کے رجسٹرار ڈاکٹر شوکت علی نے کیا۔ اس تقریب میں ڈائریکٹر انٹرمیڈیٹ صدیق اعوان اور فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرر علی رضا پیرزادہ سمیت اساتذہ، طلباء اور آرٹ سے لگاؤ رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نوجوان فنکاروں نے روایتی اور جدید آرٹ کا خوبصورت امتزاج پیش کرتے ہوئے اسلامک کیلیگرافی، پینٹنگ، ڈرائنگ، پینسل اور ڈیجیٹل آرٹ کے علاوہ فوٹوگرافی، ٹیکسٹائل اور گرافک ڈیزائننگ کے بہترین نمونے پیش کیے۔

نمائش دیکھنے کے لیے آنے والے شرکاء اور اساتذہ نے نوجوانوں کے کام کے اعلیٰ معیار کو بے حد سراہا اور کہا کہ ہر فن پارہ طلباء کی محنت، لگن اور انفرادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے

You may also like

Leave a Comment