پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف پرو وائس چانسلر نے ڈینز اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ہمراہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی آن لائن میٹنگ میں شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر اقرار اے خان چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور اسٹیک ہولڈر نے یونیورسٹی گریجویٹس کے لیئے مقامی اور عالمی جاب مارکیٹ مستقبل میں ملازمت کے رجحانات اور سکلز ڈویلپمنٹ سے ملازمت کے مواقعوں سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے معیار تعلیم کی بہتری کے ساتھ ساتھ تدریسی سرگرمیوں کی عالمگیریت اور بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ اور جدید بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئرنگ فارمیسی ہیلتھ سائنسز وٹرنری زراعت آئی ٹی اور مینجمنٹ سائنسز کے شعبوں میں غیر معمولی پوٹینشل کی حامل ہے اور اب ان کا سارا فوکس تعلیم کے معیار کی بہتری اور عملی طور پر بین الاقوامی روابط کو بڑھانا ہے تاکہ ہمارے تدریسی و تحقیقی معیارات ترقی یافتہ ملکوں کی جامعات سے ہم آہنگ ہوں ۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف نے نصاب کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ انٹرڈسپلنری اپروچ پر زور دیا تاکہ نئے تقاضوں سے ہم آہنگ ایسے گریجویٹس تیار ہوں جو ایک ہی وقت میں کئی مضامین اور سکلز پر دسترس رکھتے ہوئے اپنے لئے ملازمت کے مواقع بہتر بنا سکے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سید عامر سہیل ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم چیئرمین شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا چیئرمین شعبہ سوشل ورک اور طالبہ ماہم رفیق نے بھی اظہار خیال کیا۔ چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے وائس چانسلر اور فیکلٹی کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز اور آراء کو انتہائی مثبت اور مفید قرار دیا۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف پرو وائس چانسلر نے ڈینز اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ہمراہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی آن لائن میٹنگ میں شرکت کی۔ پ
4