61
لاہور: حکومتِ پنجاب نے مسٹر قیصر رشید کو ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (سیکنڈری ایجوکیشن) پنجاب تعینات کر دیا ہے۔ وہ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب میں بطور ڈی پی آئی (ایس ای) اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ڈی پی آئی (سیکنڈری ایجوکیشن) کا عہدہ صوبے بھر میں ثانوی تعلیمی امور کی نگرانی، پالیسی پر عملدرآمد، اسکولوں کی کارکردگی میں بہتری اور انتظامی معاملات کو مؤثر بنانے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ قیصر رشید کو محکمہ تعلیم میں ایک طویل عرصے تک ایدیشنل سیکریٹری بجٹ اینڈ پلاننگ محکمہ سکول ایجوکیشن کے عہدے پر کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔وہ منصبہ بندی اور مالیاتی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ،ان کی تعیناتی سے محکمہ تعلیم میں پیشہ ورانہ مہارت اور انتظامی استحکام کو فروغ ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

Post Views: 78