Home Uncategorized سماجی رہنما و سابق طالبعلم پنجاب یونیورسٹی راجہ منورنے شعبہ تعلقات عامہ کو جدید کیمرہ عطیہ کردیا

سماجی رہنما و سابق طالبعلم پنجاب یونیورسٹی راجہ منورنے شعبہ تعلقات عامہ کو جدید کیمرہ عطیہ کردیا

پنجاب یونیورسٹی ان کی مادر علمی ہے اور اس یونیورسٹی کا سابق طالبعلم ہونے پر انہیں فخر ہے........راجہ منور

by Ilmiat

معروف سماجی رہنما و سابق طالبعلم رہنماء پنجاب یونیورسٹی راجہ منور نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ تعلقات عامہ کو سرکاری تقریبات کی کوریج کے لئے جدید کیمرہ بمعہ لینز عطیہ کردیا۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر آفس میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد علی، رجسٹرار ڈاکٹراحمد اسلام اور سماجی رہنما راجہ منور نے شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے پنجاب یونیورسٹی کے لئے راجہ منور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جدید کیمرہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر راجہ منور نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ان کی مادر علمی ہے اور اس یونیورسٹی کا سابق طالبعلم ہونے پر انہیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی کی کامیابیوں میں پنجاب یونیورسٹی کا اہم کردار ہے اور اس ادارے کی ترقی کے لئے کسی بھی کام آنا اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی خدمت کرنا یہاں سے پڑھنے والے ہر گریجوایٹ کا اخلاقی فریضہ ہے۔

You may also like

Leave a Comment