Home اہم خبریں جی سی یو سالانہ کھیلیں رنگا رنگ جمخانہ مقابلوں کے ساتھ اختتام پذیر

جی سی یو سالانہ کھیلیں رنگا رنگ جمخانہ مقابلوں کے ساتھ اختتام پذیر

سمرا بہترین فی میل اتھلیٹ قرار،بہترین میل اتھلیٹ کا اعزاز محمد زبیر نے اپنے نام کیا

by Ilmiat

لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی 125ویں سالانہ کھیلیں شاندار اور رنگا رنگ جمخانہ مقابلوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔ اختتامی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری اور صدر اولڈ راوینز یونین اطہر اسماعیل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر اساتذہ، طلباء اور اولڈ راوینز کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے کہا کہ سالانہ سپورٹس یونیورسٹی کی روایات کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال طلباء کے ساتھ ساتھ فیکلٹی ممبران نے بھی بھرپور شرکت کی، جو خوش آئند امر ہے۔ انہوں نے مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

 

 

بہترین ایتھلیٹکس انٹرمیڈیٹ سے احمد رضا اور فیزیکل ایجوکیشن سے محمد زبیر جبکہ طالبات میں سمرا کو بہترین سپورٹس ایتھلیٹ قرار دیا گیا۔انٹر کلاس مقابلہ جات میں پری انجینئرنگ کی پہلی جبکہ آئی سی ایس و آئی کام نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ڈیپارٹمنٹل بوائز مقابلوں میں کامرس اینڈ فنانس نے پہلی فزیکل ایجوکیشن نے دوسری جبکہ ڈیپارٹمنٹ آف لاء نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔گرلز مقابلوں میں پولیٹیکل سائنس نے پہلی، کامرس اینڈ فنانس نے دوسری جبکہ فزیکل ایجوکیشن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔رسہ کشی کے دلچسپ مقابلے میں وائس چانسلر الیون نے اولڈ راوینز الیون کو شکست دے کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر شوکت علی،پروفیسر ڈاکٹر بابر عزیز، چیئرمین سپورٹس بورڈ یاسر سلطان، ڈائریکٹر سپورٹس محمد وسیم اختر اور منظور حسن سینئر سمیت اولڈ راوینز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

You may also like

Leave a Comment