شعبہ سیاسیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی سیمینار اور پینل ڈسکشن منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ انتہا پسندی ، تشدداور دہشت گردی کسی بھی ملک کی اتحاد اور یگانگت کے لیے نقصان دہ ہے۔ ہمیں بطور قوم پرامن ،متحد اور تحمل پسندی کے ساتھ رہنا ہے۔ اس سیمینار کا مقصد طلباو طالبات کو امن و آشتی اور باہمی احترام کا پیغام دینا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے پنجاب سنٹر فار ایکسی لینس کاؤنٹرنگ ایکسٹریزم قائم کیاہے۔پینل ڈسکشن میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، چیف آرگنائزر ڈاکٹر سہیل شکیل اخترچیئرمین شعبہ سیاسیات، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم چیئرمین شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی ، پروفیسر ڈاکٹر ثمر فہد، ڈاکٹر سرفراز بتول ڈائریکٹر سکول آف سائنسز، ڈاکٹر شہباز علی خان چیئرمین شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن، ڈاکٹر ضیاء الحق چیئرمین شعبہ فزیکل ایجوکیشن، ڈاکٹر ضیاءالرحمن چیئرمین شعبہ فزیالوجی ، عنصر عباس چیئرمین شعبہ جینڈر اسٹڈیز، ڈاکٹر عامر منظور نے حصہ لیا۔ پرائم منسٹر یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر میں منعقد ہونے والے اس مباحثے میں طلباوطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
انتہا پسندی ، تشدداور دہشت گردی کسی بھی ملک کی اتحاد اور یگانگت کے لیے نقصان دہ ہے۔ ہمیں بطور قوم پرامن ،متحد اور تحمل پسندی کے ساتھ رہنا ہے۔۔۔۔۔۔۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران
شعبہ سیاسیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی سیمینار اور پینل ڈسکشن منعقد ہوئی
54