28
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کو پیر کے روز تعلیمی حلقوں کی جانب سے مسلسل مبارکبادیں موصول ہوتی رہیں۔ مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، ایچ ای سی کے اعلیٰ حکام اور اعلیٰ تعلیمی شعبے سے وابستہ نمائندگان نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تعلیمی رہنماؤں اور اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے یہ خیرسگالی پیغامات پاکستان کے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ عزم اور تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس موقع پر اس امید کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں تعلیمی شعبے میں باہمی تعاون اور علمی معیار کے فروغ کے لیے نئی پیش رفت دیکھنے میں آئے گی۔
Post Views: 30