لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کے شیخ احمد حسن اسکول آف لا (SAHSOL) کے گریجویٹ، حمزہ محمد خواجہ (کلاس 2025) کو Schwarzman Scholars پروگرام 2026–27 کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔رواں برس اس انتہائی مسابقتی پروگرام کے لیے دنیا بھر سے 5,800 سے زائد امیدواروں نے درخواست دی، جن میں سے صرف 150 اسکالرز کا انتخاب کیا گیا، یوں کامیابی کی شرح تقریباً 2.5 فیصد رہی۔ منتخب ہونے والے اسکالرز کا تعلق 40 ممالک اور 83 عالمی جامعات سے ہے، جن میں ہارورڈ، ییل، ایم آئی ٹی، آکسفورڈ، کیمبرج، اسٹینفورڈ اور پرنسٹن جیسی صفِ اوّل کی جامعات شامل ہیں۔
حمزہ محمد خواجہ کو LUMS میں اپنی نمایاں سماجی قیادت اور طلبہ کی جانب سے شروع کیے گئے مؤثر اقدامات کے اعتراف میں یہ اعزاز حاصل ہوا۔ وہ چین کی ممتاز تسنگھوا یونیورسٹی کے Schwarzman College میں مکمل فنڈڈ ماسٹرز اِن گلوبل افیئرز کریں گے۔ان کی تعلیمی تحقیق کا محور یہ ہوگا کہ مصنوعی ذہانت (AI) کس طرح دنیا بھر میں انصاف کے نظام کو متاثر کر رہی ہے اور پاکستان میں انصاف کی فراہمی کو مضبوط بنانے کے لیے اس سے کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
ک